سرینگر:جموں وکشمیر اکیڈامی آف آرٹ کلچر اینڈ لنگوجیز اور نیشنل اسکول آف ڈرامہ کے باہمی اشتراک سے پیر کے روز ٹیگور ہال سرینگر میں تھیٹر فیسٹول کا آغاز کیا گیا۔ پانچ روز تک جاری رہنے والے اس فیسٹول میں کئی تھیٹر گروپ شرکت کررہے ہیں، جبکہ اس فیسٹول میں یہاں کے نوجوان آرٹسٹ اپنے فن کا مظاہرے کریں گے۔
اس موقعے پر سیکریڑی کلچرل جموں وکشمیر سید عابد رشید شاہ نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی،جبکہ تعلیم ،فن اور ادب سے وابستہ کئی اہم شخصیات کے علاوہ اسکول اور کالج طلبہ و طالبات کی ایک بڑی تعداد نے بھی تقریب میں شرکت کی۔پانچ روزہ فیسٹول کے پہلے دن لیلا مجنوں سٹیج پر کھیلا گیا،جس میں یہاں کے نامور آرٹسٹ سے اپنے بہترین فن کا مظاہرہ کر کے حاضرین سے دادو تحسین حاصل کی۔
اس موقعے سیکرٹری کلچرل سید عابد رشید شاہ نے کہا کہ متعلقہ محکمہ جموں وکشمیر کی روایتی تھیٹر کو جدید تقاضوں کے عین مطابق پھر سے زندہ کرنے کی کوشش کررہا ہے، وہیں یہاں کے ابھرتے ہوئے نوجوان فنکاروں کو ایک بہتر پلیٹ فارم مہا کرانے پر اپنی توجہ مرکوز کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں کے بچوں میں صلاحیت اور قابلت کی کوئی کمی نہیں ہے، البتہ ان کے ہنر کو نکھار کر بہتر پلیٹ فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس طرح کے فیسٹول سے جہاں کشمیر وادی میں روایتی ٹھیٹر کو بحال ہونے میں کافی مدد ملے گی۔ وہیں اس کے تاریخی پس منظر کو دیکھ کر متعلقہ محکمہ یہاں کی قدیم ثقافت اور کلچر کی آبیاری کی خاطر کئی منصوبوں پر کام کررہا ہے۔ایسے میں یہاں کے آرٹسٹ اس طرح کی پہل کو مثبت قرار دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ ایسے فیسٹیولز کا دائرہ وسیع کرنے کی ضرورت ہے۔