ETV Bharat / state

G20 Summit First Day concludes کشمیر میں جی ٹوئنٹی سمٹ کا پہلا روز پرامن طریقے سے اختتام پزیر

وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے جی ٹوئنٹی سمت سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر ایک پر کشش جگہ ہے اور یہاں کے قدرتی نظارے لوگوں کو اپنی طرف کھینچ لیتے ہیں۔ کشمیر میں فلم انڈسٹری کے لئے کافی مواقعے دستیاب ہیں لہذا اس سے استفادہ حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔

first-day-of-the-g20-summit-in-kashmir-ended-peacefully
Etv Bharat کشمیر میں جی ٹوئنٹی سمٹ کا پہلا روز پرامن طریقے سے اختتام پزیر
author img

By

Published : May 22, 2023, 8:06 PM IST

کشمیر میں جی ٹوئنٹی سمٹ کا پہلا روز پرامن طریقے سے اختتام پزیر

سرینگر: جموں کشمیر کے دارالحکومت سرینگر میں آج سخت سکیورٹی بندو بست کے بیچ بین الاقوامی جی ٹوینٹی سمٹ کا پہلا دن اختتام پزیر ہوا۔آج کی تقریب "فلم ٹورزم فار النامک گروتھ اینڈ کلچرل پریزورویسن" کے عنوان پر منعقد کی گئی تھی جس میں بھارت کے شرکاء نے مندوبین کو کشمیر میں فلم شوٹنگ کے متعلق جانکاری دی۔
آج کی تقریب پر پریس کانفرنس سے اختتام ہوئی جس میں مرکزی وزیر سیاحت جی کشن ریڈی، مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جیتندر سنگھ اور بھارت کے جی ٹوئنٹی کے شیرپا امتیابھ کانتھ نے خطاب کیا۔انہوں آج کے دن کے متعلق ہوئی سرگرمیوں اور تقریب کا خلاصہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ مندوبین کشمیر میں فلم سازی کی جانکاری سننے کے بعد کافی متاثر ہوئے۔

انہوں نے کہا جی ٹوئنٹی کا سرینگر میں انعقاد کرنا اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ کشمیر میں گزشتہ چار برسوں کے دوران صورتحال میں کتنی بہتری آئی ہے کہ اب یہاں بین الاقوامی سطح کے اجلاس پر امن طریقے سے منعقد ہوتے ہیں۔وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ سرینگر میں جی ٹوحنٹی سربراہی اجلاس غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ ماضی میں یہاں پر اس طرح کا کوئی پروگرام منعقد نہیں ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کشمیر ایک پر کشش جگہ ہے اور یہاں کے قدرتی نظارے لوگوں کو اپنی طرف کھینچ لیتے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کشمیر میں فلم انڈسٹری کے لئے کافی مواقعے دستیاب ہیں لہذا اس سے استفادہ حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔

مرکزی وزیر مملکت کا مزید کہنا تھا کہ جب کشمیر میں اس طرح کے پروگرام منعقد ہوا کرتے تھے تو اسلام آباد کی جانب سے ہڑتال کی کال دی جاتی تاہم آج ایسا نہیں ہے بلکہ یہاں کے لوگوں نے اس کلچر کو پوری طرح سے مسترد کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر میں ہڑتال اب قصہ پارینہ بن گیا ہے اور لوگ بھی اب یہاں پر پر امن طورپر اپنی زندگی گزار رہے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ نامساعد حالات کی وجہ سے کشمیر کے لوگوں کو کافی مصیبتوں کا سامنا کرنا پڑا۔

قابل غور ہے کہ سرینگر کے ایس کے آئی سی سی میں آج جی ٹوئنٹی سمٹ منعقد ہورہی ہے جس میں مندوبین "فلم ٹورزم فار النامک گروتھ اینڈ کلچرل پریزورویسن" کے عنوان پر تبادلہ خیال اور مشاورت کرکے مسودہ تیار کریں گے۔اس مسودے کو گوا میں ہونے والے چوتھی جی ٹوئنٹی سمٹ پر مزید تبادلہ خیال کرکے مندوبین منظور کرکے ایک پالسی بنائے گے۔سرینگر میں آج "ٹورزم ورکنگ گروپ" کا تیسرا اجلاس ہورہا ہے۔ اس سے قبل گجرات اور مغربی بنگال کی سلیگوڑی میں منعقد کیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: G20 Summit Begins In Kashmir کشمیر میں اب پاکستان کی بات کو کوئی سننے والا نہیں، مرکزی سرکار

واضح رہے کہ 5 اگست 2019 کو دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد یہ کشمیر میں بین الاقوامی سطح کی یہ پہلی تقریب ہے۔غور طلب ہے کہ سرینگر میں 22 اور 23 مئی یعنی آج اور آنے والے روز جی ٹوینٹی سمٹ کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ اس سمٹ میں چین، ترکیہ، سعودی عرب، انڈونیشیا اور مصر نے شرکت نہیں کی۔

چین نے کشمیر میں جی ٹوئنٹی سمٹ منعقد کرنے پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ یہ سمٹ "متنازعہ خطے" میں منعقد نہیں کرنی تھی۔جی ٹوئنٹی میں دنیا کے بیس بڑے ممالک بشمول ارجنٹینا، آسٹریلیا، برازیل، کینیڈا، چین، جرمنی، فرانس، بھارت، انڈونیشیا، اٹلی، جاپان، میکسیکو، روس، سعودی عرب، جنوبی افریقہ، جنوبی کوریا، ترکییہ، برطانیہ ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.