ETV Bharat / state

Firing in Lal Bazar srinagar: سرینگر حملے میں پولیس افسر ہلاک، دو زخمی

سرینگر کے لال بازار علاقہ میں مشتبہ عسکریت پسندوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی ہے جس میں ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر مشتاق احمد ہلاک ہوا جبکہ ایک سلیکشن گریڈ کانسٹبل سمیت دو اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو محاصرے میں لیکر تلاشی کارروائی شروع کی ہے۔ASI killed in Lal Bazar Attack

firing-in-lalbazar-srinagar
سرینگر حملے میں پولیس افسر ہلاک، دو زخمی
author img

By

Published : Jul 12, 2022, 7:39 PM IST

Updated : Jul 12, 2022, 10:47 PM IST

سرینگر: جموں وکشمیر کی گرمائی راجدھانی سرینگر کے لال بازار علاقے میں منگل کی سہ پہر کو مشتبہ عسکریت پسندوں نے پولیس کی ناکہ پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں تین پولیس اہلکار شدید طورپر زخمی ہوئے جن میں سے بعد میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا۔مہلوک اے ایس آئی ضلع کولگا کت رہنے والے تھے۔ اور بتایا جارہا کہ مہلوک کا بیٹا عسکریت پسند تھا جسے دو سال قبل ہلاک کیا گیا تھا ASI killed in Lal Bazar Attack

سرینگر حملے میں پولیس افسر ہلاک، دو زخمی

پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ منگل کی سہ پہر کو سرینگر کے لال بازار علاقے میں عسکریت پسندوں نے جموں وکشمیر پولیس کی ناکہ پارٹی پر فائرنگ کی جس وجہ سے تین اہلکار زخمی ہوئے۔انہوں نے بتایا کہ فائرنگ کے اس واقعے میں زخمی ہوئے تین پولیس اہلکاروں کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال صورہ میڈیکل منتقل کیا گیا،جہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر مشتاق احمد کو مردہ قرار دیا۔Firing in Lal Bazar srinagar

firing-in-lalbazar-srinagar
سرینگر حملے میں پولیس افسر ہلاک، دو زخمی

انہوں نے مزید کہا کہ سکیورٹی فورسز نے آس پاس علاقوں کو محاصرے میں لے کر حملہ آوروں کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کی ہے۔معلوم ہوا ہے کہ پولیس اور سی آر پی ایف کے سینیئر آفیسران جائے موقع پر پہنچے اور حالات کا جائزہ لیا۔ ذرائع نے بتایا کہ پولیس اور ایس او جی نے لال بازار کے سکہ باغ اور اُس کے ملحقہ علاقوں کو پوری طرح سے سیل کرکے فرار ہونے کے سبھی راستوں پر پہرے بٹھا دئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ لال بازار میں پولیس پارٹی پر حملے کے بعد شہر میں سیکورٹی فورسز کو ہائی الرٹ پر رہنے کے احکامات صادر کیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:

پولیس کے ایک سینیئر آفیسر نے بتایا کہ لال بازار سرینگر میں پولیس کی ناکہ پارٹی پر فائرنگ کے بعد ایک وسیع علاقے میں تلاشی آپریشن شروع کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ حملہ کیسے اور کن حالات میں ہوا اس کی باریک بینی سے تحقیقات شروع کی گئی۔

بتادیں کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب پورے کشمیر میں عید کی گہما گہمی جاری ہے۔ عید کے بعد سرینگر شہر میں یہ تشدد کا پہلا واقعہ ہے

Last Updated : Jul 12, 2022, 10:47 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.