ETV Bharat / state

Fire In Dal Gate Srinagar جھیل ڈل میں آتشزدگی کی واردات، دو رہائشی ڈھانچے تباہ - فائر اینڈ ایمرجسنی محکمہ جموں و کشمیر

پیر کی شام کو ڈلگیٹ سرینگر میں جھیل ڈل میں قائم رہائشی ہٹ سے اچانک آگ ظاہر ہوئی۔ فائر اینڈ ایمرجنسی عملے کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں آگ پر قابو پایا گیا،تاہم آتشزدگی کی اس واردات میں دو رہائشی ڈھانچوں کو نقصان پہنچا ہے۔

fire-incident-in-dal-lake-two-residential-structures-destroyed
جھیل ڈل میں آتشزدگی کی واردات، دو رہائشی ڈھانچے تباہ
author img

By

Published : Jul 24, 2023, 10:32 PM IST

سرینگر: شہرہ آفاق جھیل ڈل میں آتشزدگی کی ایک بھیانک واردات کے دوران دو رہائشی ڈھانچوں کو نقصان پہنچا ہے۔فائر اینڈ ایمرجنسی عملے کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق پیر کی شام کو ڈلگیٹ سرینگر میں جھیل ڈل میں قائم رہائشی ہٹ سے آگ نمودار ہوئی جس نے آناً فاناً اپنے متصل اور ایک رہائشی ڈھانچے کو لپیٹ میں لے لیا۔معلوم ہوا ہے کہ فائر اینڈ ایمرجنسی عملے کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں آگ پر قابو پایا گیا تاہم آتشزدگی کی اس واردات میں دو رہائشی ڈھانچوں کو نقصان پہنچا ہے۔

فائر اینڈ ایمرجنسی محکمہ کے ایک سینئر عہدیدار نے اس حوالے سے بتایا کہ جھیل ڈل میں رہائشی ہٹ سے آگ نمودار ہونے کی اطلاع ملتے ہی بٹہمالو ، ڈلگیٹ اور رعناواری سے فائر اینڈ ایمرجنسی کے اہلکار جائے موقع پر پہنچے۔انہوں نے بتایا کہ کافی دیر کے بعد تین فائر پمپوں کی مدد سے آگ پر قابو پایا گیا ۔

ان کے مطابق ایک رہائشی ہٹ میں چار اور دوسرے میں پانچ کمرے تھے ۔مذکورہ عہدیدار نے بتایا کہ رہائشی ہٹوں میں سیاحوں کا سامان موجود تھا جس کو فائر اینڈ ایمرجنسی عملے نے باہر نکالا ۔دریں اثنا پولیس نے آگ لگنے کی وجوہات جاننے کی خاطر کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی

مزید پڑھیں: Fire In Ganderbal آتشزدگی کے واقع میں فزیکل ایجوکیشن کالج گاندربل کو نقصان

واضح رہے کہ کزشتہ برس کشمیر میں آتشزدگی کے 25 سو واقعات رونما ہوئے تھے۔ ان آگ کی واردات میں37 افراد ہلاک جبکہ 1700 ڈھانچوں کو نقصان پہنچا ہیں۔فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے اعداد وشمار کے مطابق سرینگر شہر میں سب سے زیادہ آتشزدگی کے واقعات پیش آئے، جس کے نتیجے میں 414 ڈھانچے کو نقصان پہنچا جبکہ 5 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

(یو این آئی کے ساتھ)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.