سرینگر:منگل کے روز لال دید ہسپتال کے نزدیک ایک گیسٹ ہاؤس میں زبردست آگ لگ گئی۔تفصیلات کے مطابق منگل کی دیر رات سرینگر کے وزیر باغ علاقہ میں ایک گیسٹ ہاؤس میں زبردست آگ بھڑک اٹھی۔ آگ ظاہر ہونے کے بعد علاقے میں خوف کا ماحول پیدا ہوا۔
آگ لگتے ہی پولیس اور فائر ٹینڈرز موقع پر پہنچ گئے اور آگ کو قابو کرنے کی کوشش کر رہے ہے۔ آگ لگنے کی وجوہات کا علم نہ ہوسکا۔
واضح رہے کہ آج جموں میں ایک پینٹ کی فیکٹری میں آگ لگ گئی تھی۔ اس آگ کی واردات میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم فیکٹری میں موجود ساز و سامان کو نقصان پہنچا ہے۔
مزید پڑھیں:
بتادیں کہ سرینگر کے گوجوارہ علاقے میں منگل کی صبح آگ کی ایک واردات میں ایک ڈیپارٹمنٹل سٹور کو شدید نقصان ہوا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ سرینگر کے گوجوارہ علاقے میں منگل کی صبح 'پک این سیو' نامی ایک ڈیپارٹمنٹ اسٹور میں آگ لگ گئی۔انہوں نے کہا کہ اگرچہ آگ کو قابو میں کر لیا گیا تاہم اس ڈیپارٹمنٹ اسٹور کو کافی نقصان پہنچا بلکہ متصل وقع چند دکانوں کو بھی جزوی نقصان پہنچا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ آگ لگنے کی وجوہات معلوم کی جا رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس واردات میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔