سرینگر: جموں و کشمیر میں غیر مقامی باشندوں کو اسمبلی انتخابات میں ووٹ ڈالنے کے حقوق کے متعلق آج آل پارٹیز میٹنگ میں اپنی پارٹی کے صدر الطاف بخاری نے شامل نہ ہونے کا اشارہ دیا۔ الطاف بخاری نے کہا کہ حکومت نے اس معاملے پر صفائی دی ہے اور انہوں نے اس پر حکومت کا شکریہ ادا کیا، وہیں نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ سے انہوں نے بات بھی کی ہے۔ Altaf Bukhari on All Party Meeting
یاد رہے کہ نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے پیر کو اس معاملے پر آل پارٹیز میٹنگ بلائی ہے جس میں پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی، پیپلز کانفرنس کے صدر سجاد لون، اپنی پارٹی کے صدر الطاف بخاری، عوامی نیشنل کانفرنس کے نائب صدر مظفر شاہ، عام آدمی پارٹی کے نمائندہ اور سی پی آئی ایم کے لیڈر اور کانگریس کے جموں و کشمیر کے صدر وقار رسول کو مدعو کیا گیا ہے۔ Farooq Abdullah calls All Party Meeting
اگرچہ دیگر لیڈران کی اس میٹنگ میں شرکت کا قوی امکان ہے تاہم عام آدمی پارٹی نے اس میں شرکت کرنے سے انکار کیا ہے وہیں آج الطاف بخاری نے بھی اشارہ کیا کہ وہ اس میٹنگ میں نہیں جائیں گے۔ واضح رہے کہ جموں و کشمیر کے چیف الیکٹورل آفیسر ہردیش کمار سنگھ نے بدھ کو جموں میں پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد یونین ٹریٹری میں 'دی ریپریزنٹیشن آف پیپلز ایکٹ 1950 اور 1951 لاگو ہوا ہے جس کے تحت ملک کا کوئی بھی باشندہ یہاں کے اسمبلی انتخابات میں ووٹ ڈالنے کا اہل ہے جس طرح ملک کی دیگر ریاستوں میں جائز ہے۔
اس بیان سے جموں و کشمیر میں بی جے پی کے بغیر تمام سیاسی پارٹیوں نے سنگین ردعمل ظاہر کیا۔ اور نیشنل کانفرس کے صدر فاروق عبداللہ نے آل پارٹیز میٹنگ بلائی۔تاہم انتظامیہ نے گزشتہ روز اخبارات میں اشتہار دیا جس میں انہوں اس معاملے کی صفائی دی کہ الیکشن کمیشن الیکٹورل زونز میں پچیس لاکھ نئے ووٹز کو شامل کرنی کی بھر پور کوشش کرے گی۔ تاہم اس اشتہار میں غیر مقامی ووٹرز کے یہاں ووٹ ڈالنے کے تنازع پر کوئی بات نہیں کہی گئی۔
واضح رہے کہ جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلٰی اور نیشنل کانفرس کے صدر فاروق عبداللہ نے پیر کو آل پارٹیز میٹنگ منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ میٹنگ جموں و کشمیر میں غیر مقامی باشندوں کو ووٹنگ حقوق دینے کے پس منظر میں منعقد کی جارہی ہے۔ فاروق عبداللہ نے کہا کہ پیر کے صبح گیارہ بجے اس میٹنگ کو انعقاد کیا جارہا ہے اور بی جے پی کے بغیر تمام سیاسی جماعتوں کو مدعو کیا گیا ہے۔ Dr Farooq calls All Party Meeting on Monday
یہ بھی پڑھیں : Farooq Calls All Party Meeting: فاروق عبداللہ کی پیر کو آل پارٹیز میٹنگ انعقاد کرنے کا اعلان