ملک بھر کے ساتھ ساتھ جموں وکشمیر میں بھی 'انٹرنیشنل بُک ڈے' منایا گیا۔ اس موقع پر ڈپارٹمنٹ آف لائبریریز اینڈ ریسرچ کی جانب سے سرینگر کی ایس پی ایس لائبریری میں یک روزہ نمائش کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف زبانوں کے مخطوطات، نایاب کتابیں، نسخے اور چھوٹی پینٹنگز کے علاوہ پرانے طرز تحریر میں قرآن پاک کا نسخہ بھی خاص طور نمائش میں رکھا گیا تھا۔ اس نمائش میں طب اور ادویات سے متعلق لکھی گئی 8 سو سال پرانی کتابیں بھی موجود تھی۔ وہیں "خطہ ناخن" بھی اس ایگزیبیشن میں مشاہدے کے لیے رکھی گئی تھی جو کہ نور بخش نے اپنے ناخن سے تحریر کی ہے۔ Exhibition in Srinagar on Book Day
- یہ بھی پڑھیں: کتب بینی کے ذریعے ذہنی تناؤ سے بچنا ممکن
کتابوں کی اس نمائش میں آئے لوگوں کا کہنا ہے کہ 'اس طرح کی نمائش کافی اہمیت کی حامل ہوتی ہے۔ جس سے نہ صرف پرانے طرز تحریر کا مشاہدہ ہوتا ہے بلکہ ایسے قیمتوں نسخوں سے اپنی ثقافت اور تہذیب کے بارے میں بھی جاننے کا موقع ملتا ہے جبکہ پرانے لوگوں کے خیالات سے بھی ہم واقف ہوسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ کتابوں کا عالمی دن منانے کا باقاعدہ آغاز اُس وقت سے ہوا جب 1995 میں اقوام متحدہ کے ادارے یونیسکو کی جنرل کونسل کے فرانس میں منعقد ہونے والے اجلاس میں 23 اپریل کو 'ورلڈ بُک ڈے اینڈ کاپی رائٹس ڈے' کے طور پر منانے پر اتفاق کیا گیا۔ جس کے بعد سے دنیا بھر کے ممالک نے اسے منانے کا آغاز کیا۔ World Book Day and Copyright Day