ETV Bharat / state

Altaf Bukhari in Pattan Tehsil: الیکشن بائیکاٹ کی پالیسی نے کشمیری عوام کو بے اختیار بنادیا، الطاف بخاری کا بیان - جموں وکشمیر اپنی پارٹی کے صدر سید محمد الطاف بخاری

سید محمد الطاف بخاری نے کہا کہ اپنی پارٹی کا ایجنڈا بالکل واضح ہے۔ ہم جموں کشمیر میں امن، خوشحالی اور ترقی چاہتے ہیں اور ساتھ ہی یہاں کے عوام کو سیاسی اور معاشی لحاظ سے بااختیار دیکھنا چاہتے ہیں۔ 'AP doesn’t discriminate'

الیکشن بائیکاٹ سیاست نے کشمیری عوام کو بے اختیار بنادیا اور تعمیر ترقی کا عمل متاثر کیا‘: الطاف بخاری

author img

By

Published : Jul 2, 2022, 10:38 AM IST

سرینگر: جموں وکشمیر اپنی پارٹی کے صدر سید محمد الطاف بخاری نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر کی روایتی سیاسی جماعتوں نے ہمیشہ اپنے نجی اور سیاسی مفادات کے حصول کے لئے ”تقسیم کرو، حکومت کرو“ کی پالیسی اپنائی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اپنی پارٹی کا ایجنڈا بالکل واضح ہے۔ ہم جموں کشمیر میں امن، خوشحالی اور ترقی چاہتے ہیں اور ساتھ ہی یہاں کے عوام کو سیاسی اور معاشی لحاظ سے بااختیار دیکھنا چاہتے ہیں۔ ان باتوں کا اظہار انہوں نے جمعے کے روز پٹن تحصیل میں ایک بھاری عوامی اجتماع سے خطاب کے دوران کیا۔Election boycotts disempowered people

سید الطاف بخاری نے کہا، ” ہم اس حقیقت کو جانتے ہیں کہ یہاں کے لوگ ہمیشہ سے امن و سلامتی کے متمنی رہے ہیں۔ یہاں کے لوگ اس علاقے میں تعمیر و ترقی اور خوشحالی چاہتے ہیں۔ تاہم جن سیاسی جماعتوں اور سیاستدانوں کو ماضی میں آپ لوگوں نے اپنی نمائندگی کرنے کےلئے چنا انہوں نے ہمیشہ اپنے سیاسی مفادات کی خاطر آپ کے ووٹ کا استحصال کیا۔

انہوں نے کہا کہ روایتی سیاسی جماعتوں کے برعکس ہم لوگوں کو مذہب، فرقوں، نسل اور جغرافیائی حدود میں بانٹ کر انہیں تقسیم در تقسیم کرنے کی سیاست سے ناواقف نہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ آنے والے اسمبلی انتخابات میں آپ آزادانہ طور پر اپنے حقِ رائے دہی کا استعمال کریں۔“Altaf bukhari on election boycott

عوام کو کسی الیکشن بائیکاٹ کی کال پر توجہ نہ دینے کی تلقین کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماضی کی انتخابی بائیکاٹ کی سیاست نے عوام کو بے اختیار بنایا ہے اور وادی میں تعمیر و ترقی کے عمل میں رکاوٹ ڈال دی ہے۔اپنی پارٹی کے صدر نے یہ بات دہرائی کہ روایتی سیاسی جماعتوں نے اپنے سیاسی مفادات ہمیشہ کشمیری نوجوانوں کو ناقابلِ حصول اہداف اور جذباتی نعروں کی طرف راغب کیا، جس کے نتیجے میں ہمارے لاتعداد نوجوان نصیب میں قبرستان یا جیلیں آگئیں۔altaf bukhari addressed a public rally

انہوں نے کہا، ”ناقابلِ حصول اہداف کو متعارف کراکے روایتی سیاسی جماعتوں نے عوام نے بے حد نقصان پہنچایا ہے۔ اس طرح کی سیاست نے یہاں تباہی مچادی ہے۔ لیکن اپنی پارٹی روایتی سیاسی جماعتوں کو یہ گندا کھیل جاری رکھنے کی اجازت نہیں دے گی۔“

یہ بھی پڑھیں : Altaf Bukhari in shopian: خود ساختہ لیڈروں نے عوام کو اپنے سیاسی مفادات کے لئے ایندھن کی طرح استعمال کیا، الطاف بخاری

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.