سرینگر: وادی کشمیر میں خشک موسم کے بیچ شبانہ درجہ حرارت میں بھی بتدریج اضافہ درج ہونے لگا ہے۔ محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم جزوی طور پر ابر آلود مگر خشک رہنے کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ 26 فروری کو موسم ابر آلود رہ سکتا ہے اور اس دوران کہیں کہیں ہلکے برف وباراں کی توقع ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بعد ازاں 27 اور 28 فروری کو موسم جزوی طور ابر آلود رہ سکتا ہے اور بعد ازاں یکم مارچ اور 2 مارچ کو موسم ابر آلود رہنے کے ساتھ کہیں کہیں برف باری یا بارشیں ہوسکتی ہیں۔
گرمائی دارالحکومت سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت 1.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 0.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی3.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی3.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی3.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی4.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: Kashmir Weather Update خشک موسم کے درمیان سری نگر اور پہلگام میں شبانہ درجہ حرارت معمول سے نیچے درج
سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی0.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 0.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی12.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی8.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔ دریں اثنا وادی میں جمعے کو ہفتے کی صبح سے ہی موسم خشک رہا اور ہلکی دھوپ بھی چھائی رہی جس سے لوگوں کو مختلف جگہوں پر بیٹھ کر لطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھا گیا۔
یو این آئی