ETV Bharat / state

کشمیر : ڈائل اے ڈاکٹر، ایک انوکھی مہم - جموں و کشمیر

"ڈائل اے ڈاکٹر" نام سے شروع کی گئی اس کوشش کا مقصد نہ صرف اسپتالوں میں مریضوں کی بھیڑ کو کم کرنا ہے بلکہ مریضوں کو ان کے گھر میں ہی فون پر علاج و معالجہ فراہم کرنا ہے۔

unique
unique
author img

By

Published : Sep 11, 2020, 8:45 PM IST

جموں و کشمیر، خاص کر وادی میں روزانہ کووڈ-19 سے متاثرہ مریضوں میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے- اس صورتحال کی وجہ سے کہیں نہ کہیں دیگر امراض میں مبتلا مریضوں کے علاج و معالجہ کا نظام بھی بری طرح متاثر ہوا ہے-

اس پورے معاملے کو مدنظر رکھتے ہوئے امراض میں مبتلا مریضوں کی مدد کرنے کے لئے ایک غیر سرکاری انجمن کی جانب سے اپنی نوعیت کی ایک منفرد مہم سرینگر میں شروع کی گئی ہے-

"ڈائل اے ڈاکٹر" نام سے شروع کی گئی اس کوشش کا مقصد نہ صرف اسپتالوں میں مریضوں کی بھیڑ کو کم کرنا ہے بلکہ مریضوں کو ان کے گھر میں ہی فون پر صلاح و مشورہ دینا ہے-

احساس انٹرنیشنل اور درد ویلفیئر سوسائٹی نے مشترکہ طور پر اس مہم کی شروعات کی ہے۔ مہم کی مدد سے کوئی بھی مریض گھر بیٹھے ملک یا بیرون ملک میں مقیم بہترین ڈاکٹروں سے بنا کوئی پیسہ خرچ کئے علاج کرا سکتا ہے۔

ڈائل اے ڈاکٹر، ایک انوکھی مہم

مریضوں کے لئے اس سلسلے میں ایک ٹول فری نمبر شایع کیا گیا ہے جس پر وہ کسی بھی روز کسی بھی وقت کال کرکے اس سہولیت سے مستفید ہو سکتے ہیں۔

احساس انٹرنیشنل کے مطابق انہیں اس پہل میں بیرونی ملکوں میں مقیم 300 ڈاکٹرس کا تعاون حاصل ہے جو ہمہ وقت کشمیر میں عام لوگوں کو گھر بیٹھے صحت سے متعلق معیاری مشاورت رضاکارانہ طور پر فراہم کرنے کے لئے تیار ہیں-

یہ بھی پڑھیے
خصوصی رپورٹ: بھارت میں خودکشی کا بڑھتا رجحان، اسباب و وجوہات

ڈاکٹر وقار نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا 'ابھی تک اس پہل کے تحت 1300 کے قریب مریضوں کو مشورے فراہم کئے گئے۔ کووڈ-19 وباء نے جموں و کشمیر میں شعبہ صحت کو اثر انداز کیا ہے اور اس کے منفی اثرات پر غور کرتے ہوئے متعلقہ فریقین کے ساتھ مشاورت کے بعد ’’ڈائل اے ڈاکٹر‘‘پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا، جس کے تحت گھروں کی چار دیواری کو چھوڑے بغیر لوگ صحت سے متعلق مشورے اور خدمات حاصل کر سکتے ہیں'۔

احساس انٹرنیشنل نے اس مہم کے سلسلے میں مریضوں کے سوالات کے بروقت جوابات کو یقینی بنانے کے لئے ڈاکٹروں اور نیم طبی عملہ پر مشتمل ایک کووڈ کنٹرول روم قائم کیا ہے۔

جس میں ٹول فری نمبر 18008892729 کو 10 لائنوں سے لیس کیا گیا ہے تاکہ مریضوں کو انتظار نہ کرنا پڑے۔

احساس انٹرنیشنل کی جانب سے قائم کردہ کال سینٹر کے ہوبہو اس کنٹرول روم کی انچارج عُروج زہرہ نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا 'اس مہم کے تحت گزشتہ ایک ماہ کے دوران 1000 سے زیادہ بیماروں کو مشاورت فراہم کی گئی ہے'۔

انہوں نے کہا 'یہ پہل محکمہ صحت و طبی تعلیم کی منظوری کے بعد ہی شروع کی گئی اور اس سے مریضوں کو کافی حد تک راحت ملی ہے اور اب انہیں اس میں مزید فیڈبیک موصول ہورہا ہے'۔

یہ بھی پڑھیے
'اچھا ہوتا اگر جیل میں ہی رہتے'

کورونا وائرس نے دنیا بھر میں زندگی کے قریب تمام شعبوں کو اثر انداز کیا ہے، تاہم کورونا وائرس کے بڑھتے پھیلاؤ کو کم کرنے، اس کے متعلق بیداری پیدا کرنے، اس کے علاوہ اس غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے پیدہ شدہ منفی اثرات کو کم کرنے کے اقدامات اور طریقہ کار میں سرکار کے ساتھ ساتھ کئی غیر سرکاری انجمن بھی میدان میں سرگرم عمل ہیں-

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.