ETV Bharat / state

Tobacco Control Programme تمباکو کنٹرول پروگرام کے تحت سرینگر میں محکمہ صحت کا ورکشاپ - Director Health Services Kashmir Mushtaq Ahmed

ملک میں جموں وکشمیر سگریٹ نوشی کی آبادی کی درجہ بندی میں چوتھے نمبر پر ہے،جبکہ سگریٹ مصنوعات کی خرید و فروخت کے معاملے میں سہر فہرست ہے اور یہاں سگریٹ کی خرید و فروخت پر سالانہ 850 کروڑ روپے خرچ کیے جاتے ہیں۔

dhsk-conducted-media-sensitization-workshop-on-tobacco-control-programme-in-srinagar
تمباکو کنٹرول پروگرام کے تحت سرینگر میں محکمہ صحت کا ورکشاپ
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 5, 2023, 5:56 PM IST

Updated : Oct 5, 2023, 6:48 PM IST

تمباکو کنٹرول پروگرام کے تحت سرینگر میں محکمہ صحت کا ورکشاپ

سرینگر:قومی تمباکو کنٹرول پروگرام کے تحت جمعرات کو سرینگر میں میڈیا سینٹیشن ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا۔ اس ورکشاپ میں ایل جی کے مشیر آر آر بھٹناگر نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی، جبکہ صحت و طبی تعلیم کے سیکرٹری بھوپندر کمار مہمان ذوقار کے طور موجود رہے ہیں۔ اس کے علاوہ ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر ڈاکٹر مشتاق احمد راتھر، صحت محکمے کے عہدیداران اور صحافیوں نے بھی شرکت کی۔

اس موقعے پر قومی تمباکو کنڑول پروگرام کے تحت چلائی جارہی جانکاری مہم سے پڑ رہے مثبت اثرات پر بات کی گئی اور ان حصولیابیوں کا بھی تذکرہ کیا گیا، جو کہ اب تک تمباکو نوشی کے خلاف آگاہی پروگرام سے ممکن ہوپائی ہیں،جبکہ پاور پوائنٹ پریزنٹیشن کے ذریعے حاضرین کو اب تک چلائے گئے جانکاری پروگراموں کی تفصیلات بھی فراہم کی گئی۔
سیگریٹ یا تمباکو نوشی کے دور رکھنے کے لیے قومی سطح پر یہ جانکاری مہم اگرچہ دو ماہ تک جاری رہی،تاہم اس خاص مہم کے دوران نوجوانوں پر توجہ مرکوز کی گئی تاکہ انہیں سگریٹ نوشی کی بدعت سے دور رکھا جائے۔ اس دوران کشمیر صوبے میں یہ آگاہی اسکولوں،کالجوں،یونیورسٹی اور دیگر تعلیمی اداروں تک ہی محدود نہیں رکھی گئی بلکہ بلاک ،پنچایتی اور ضلع سطح پر بھی تمباکو نوشی مخالف اس مہم کو زور شور سے چلایا گیا۔
اس موقعے پر ایل جی کے مشیر آر آر بھٹناگر نے کہا کہ نوجوان میں سگریٹ نوشی کا بڑھتا ہوا رجحان ایک بڑا مسلہ بننا ہوا ہے۔ اس کے خلاف مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے اور میڈیا اس میں اپنا بہتر رول نبھا سکتا ہے۔

ملک میں جموں وکشمیر سگریٹ نوشی کی آبادی کی درجہ بندی میں چوتھے نمبر پر ہے۔جبکہ سگریٹ مصنوعات کی خرید و فروخت کے معاملے میں سہر فہرست ہے اور یہاں سگریٹ کی خرید و فروخت پر سالانہ 850 کروڑ روپے خرچ کیے جاتے ہیں۔

صحت و طبی تعلیم کے سیکرٹری بھوپندر کمار نے کہتے ہیں کہ وادی کشمیر میں تمباکو نوشی واقعی بڑا چلینج ہے۔ اس چیلنج سے نمٹنے کے لیے اگرچہ حکومتی سطح کے کئی اقدامات اٹھائے گئے ہیں، تاہم عوام کے تعاون کے بغیر کوئی بھی پروگرام کامیاب نہیں ہوسکتا ہے۔

مزید پڑھیں:

وہیں ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر ڈاکٹر مشتاق احمد راتھر نے اس موقعے پر کہا کہ کشمیر میں نوجوانوں میں سگریٹ نوشی کے ساتھ ساتھ منشیات کی بدعت بھی بڑھ رہی ہے اور ماہرین کے مطابق یہ لت ایک عام سگریٹ کش سے شروع ہوکر ہیراؤن تک پہنچ جاتی ہے۔ ایسے میں ضروری سے اگر ابتدائی طور نوجوانوں کو سگریٹ نوشی سے دور رکھا جائے تو منشیات کی وبا پر بھی کافی حد تک قابو بھی کیا جاسکتا ہے۔

واضح رہے عوامی مقامات پر تمباکو کے استعمال کرنے والے افراد کے خلاف کارروائی عمل میں لاکر صحت محکمے نے رواں برس 1.5 لاکھ روپے سے زائد کا جرمانہ بھی وصول کیا ہے۔

Last Updated : Oct 5, 2023, 6:48 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.