ETV Bharat / state

سرمائی تعطیلات سے متعلق سوشل میڈیا کی خبر کی صداقت نہیں - کشمیر کے اسکولوں میں سرمائی تعطیلات

کشمیر کے اسکولوں میں سرمائی تعطیلات سے متعلق سوشل میڈیا پر 10دسمبر سے 22 فروری2021 تک سرمائی تعطیلات کی خبر گردش کر رہی تھی، جس کی محکمہ اسکول کے اعلیٰ افسران نے تردید کرتے ہوئے کہا کہ جب سرمائی تعطیلات کے بارے میں محکمہ کی جانب سے کوئی فیصلہ لیا جائے گا تو اس کی اطلاع وقت پر دی جائے گی۔

department of school education denied social media reports about winter holidays
سرمائی تعطیلات سے متعلق سوشل میڈیا کی خبر کی صداقت نہیں
author img

By

Published : Dec 8, 2020, 9:29 PM IST

وادی کشمیر کے اسکولوں میں سرمائی تعطیلات سے متعلق سوشل میڈیا پر پھیلائی جارہی خبروں کو محکمہ اسکول نے بے بنیاد قرار دیا ہے اور اس ضمن میں محکمہ اسکول تعلیم نے واضح کر دیا ہے کہ اس طرح کا کوئی بھی حکمنامہ ابھی جاری نہیں کیا گیا ہے۔

محکمہ اسکول نے بچوں اور والدین سے بے بنیاد خبروں پر توجہ نہ دینے کی اپیل کی ہے، منگل کی صبح سے ہی سوشل میڈیا پر وادی کشمیر کے اسکولوں کے لیے سرمائی تعطیلات سے متعلق کچھ خبریں گشت کر رہی تھی، جن میں لکھا گیا تھا کہ وادی کے تمام اسکولوں میں 10دسمبر سے 22فروری 2021 تک سرمائی تعطیلات رہے گی۔

اس ضمن میں محکمہ اسکول کے اعلیٰ افسران نے سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی افواہوں کو بے بنیادی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

انہوں نے والدین اور بچوں سے ان بے بنیاد خبروں پر کان نہ دھرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ابھی سرمائی تعطیل کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں لیا گیا اور نہ ہی کوئی حکمنامہ منظر عام پر لایا جاچکا ہے، جب سرمائی تعطیلات کے بارے میں محکمہ کی جانب سے کوئی فیصلہ لیا جائے گا تو اس کی اطلاع وقت پر دی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.