نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے جموں و کشمیر میں ہونے والے ضلعی ترقیاتی کونسل انتخابات کو لے کر مرکز پر تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ 'الیکشن، تیزی سے ڈھونگ کی شکل اختیار کر رہا ہے اور مرکز کے ان دعوؤں کو بھی بے نقاب کر رہا ہے، جن میں دعویٰ کیا جاتا ہے کہ جموں و کشمیر میں حالات پرامن ہیں۔'
عبداللہ نے ٹویٹ کیا: 'انتخابات تیزی سے ایک ڈھونگ بن رہا ہے اور جموں و کشمیر کی بہتر سلامتی کی صورتحال کے بارے میں مرکز اور ریاست دونوں کے دعوؤں کو بھی بے نقاب کرتا ہے۔'
ڈی ڈی سی انتخابات جموں و کشمیر میں 28 نومبر سے 19 دسمبر کے درمیان آٹھ مراحل میں ہوں گے اور ووٹوں کی گنتی 22 دسمبر کو ہوگی۔
بدھ کے روز عبد اللہ نے جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی انتخابات کے انعقاد پر سوال اٹھایا تھا کیونکہ انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ امیدواروں کو سکیورٹی کی بنیاد پر انتخابی مہم چلانے سے روکا گیا ہے۔
انہوں نے الزام لگایا تھا کہ انتخابات کے لئے غیر بی جے پی امیدواروں کو انتخابی مہم میں حصہ لینے سے روک دیا گیا ہے جبکہ جموں و کشمیر انتظامیہ بی جے پی کی مدد کر رہا ہے۔