ETV Bharat / state

کووڈ 19: کشمیر میں مزید 4 اموات

وادی کشمیر میں کورونا وائرس سے مزید 4 اموات ہوئی ہیں جس کے بعد جموں و کشمیر میں اس وبا سے ہلاک ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 169 ہو گئی ہیں۔

کووڈ- 19: کشمیر میں مزید 4 اموات
کووڈ- 19: کشمیر میں مزید 4 اموات
author img

By

Published : Jul 11, 2020, 8:15 PM IST

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز وادی کشمیر کے ضلع سرینگر میں کورونا وائرس سے تین اور ضلع گاندربل میں ایک کی موت واقع ہو گئی ہے۔

حکام نے بتایا کہ سرینگر کے کنی پورہ علاقے میں 45 سالہ شخص اور حبہ کدل میں 65 سالہ شخص کی کورونا سے موت ہوئی ہے۔

میڈیکل سپریٹنڈنٹ ڈاکٹر سلیم نے بتایا کہ سی ڈی ہسپتال میں حبہ کدل علاقے سے تعلق رکھنے والے 65 سالہ شخص انتقال کر گیا۔ مریض زیابطیس، ہاپر ٹنشن اور دیگر امراض میں مبتلا تھا۔ وہیں میڈیکل سپریٹنڈنٹ ایس ایم ایچ ڈاکٹر نظیر چودھری نے بتایا کہ کنہ پورہ سے تعلق رکھنے ولا 45 سالہ ایک شخص کی ہسپتال میں موت ہوئی اور وہ کورونا وائرس میں مبتلا تھا۔ اس کے علاوہ وہ نمونیا کا بھی مریض تھا۔

یہ بھی پڑھیں: سرینگر: تاخیر کے بعد اسمارٹ سٹی پر کام شروع

حکام نے بتایا کہ جموں و کشمیر میں آج صبح سے کورونا وائرس میں مبتلا 9 افراد ہلاک ہو گئے ہیں اور ان ہلاکتوں کے ساتھ ہی جموں و کشمیر میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 169 ہو گئی ہے۔ان میں سے 153 وادی کشمیر سے ہیں اور 16 خطے جموں سے ہیں۔

ضلع سرینگر میں سب سے زیادہ اموات 43 ہوئی ہیں جبکہ دوسرے نمبر پر ضلع بارہمولہ میں کورونا سے اموات ہوئی ہیں جہاں 32 افراد کورونا سے مر گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : تاجر ایسوسی ایشن دوبارہ لاک ڈاون کے حق میں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.