ETV Bharat / state

کشمیر: کورونا سے 5 افراد کی موت، اموات کی کل تعداد 148 ہوئی - کشمیر

وادی کشمیر میں آج کورونا وائرس سے پانچ اموات ہوئی ہیں اور اس طرح سے پورے جموں و کشمیر میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 148 ہو گئی ہے۔

کورونا سے 5 کی موت، اموات کی کل تعداد 148 ہوئی

author img

By

Published : Jul 8, 2020, 9:28 PM IST

مرکزی علاقہ جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر میں واقع سی ڈی ہسپتال میں کورونا وائرس میں مبتلا دو مریضوں کی موت ہوئی ہے، ایس ایم ایچ ہسپتال میں دو جبکہ سکمز صورہ میں ایک کورونا مریض کی موت ہوئی ہے۔

میڈیکل سپریٹنڈنٹ سی ڈی ہسپتال ڈاکٹر سلیم ٹاک نے بتایا کہ سوپور علاقے سے تعلق رکھنے والے 45 سالہ شخص اور سرینگر کے بٹہ مالو سے تعلق رکھنے والا 75 سالہ شخص کی موت ہوئی ہے اور دونوں کورونا وائرس سے متاثر تھے۔

اس سے قبل سکمز صورہ میں سرینگر کی نہرو پارک علاقے سے تعلق رکھنے والی 36 سالہ خاتون کا کورونا سے انتقال ہوگیا۔

سکمز کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر فاروق جان نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ فوت شدہ خاتون کو 28 جون کو ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔

ڈاکٹر فاروق جان کا کہنا تھا کہ متوفی کا تعلق سرینگر سے تھا اور وہ دیگر امراض میں مبتلا تھیں۔ 2 جولائی کو ان کا کووڈ 19 ٹیسٹ پازیٹیو پایا گیا تھا۔

وہیں سرینگر کے ایس ایم ایچ ہسپتال میں شوپیان کی ایک 70 سالہ خاتون کی موت ہوگئی تھی۔ ایس ایم ایچ ایس کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر نذیر چودھری نے بتایا کہ کمیونٹی ایکوائرڈ نمونیہ (سی اے پی) میں مبتلا مریض کا گذشتہ شام انتقال ہوگیا۔

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کا ایک 65 سالہ شخص ایس ایم ایچ ایس اسپتال میں فوت ہوگیا۔ متوفی کورنا وائرس سے متاثر تھا۔

ان پانچوں اموات کے ساتھ ہی جموں و کشمیر میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 148 ہوگئی ہے، جن میں 134 اموات وادی میں ہوئی ہے، جبکہ 14 اموات جموں صوبے میں ہوئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.