ETV Bharat / state

جموں و کشمیر: اب تک کے سب سے زیادہ 601 پازیٹیو کیسز

مرکزی علاقہ جموں و کشمیر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 601 نئے کیسزسامنے آئے ہیں، جو کہ اب تک ایک دن میں سب سے زیادہ کیسز ہیں۔

فائل فوٹو
فائل فوٹو
author img

By

Published : Jul 17, 2020, 10:01 PM IST

تفصیلات کے مطابق جموں و کشمیر میں آج کورونا وائرس 601 مثبت معاملات سامنے آئے ہیں، جن میں سے 464 کیسز وادی کشمیر سے ہیں، جبکہ 137 جموں سے ہیں۔ ان نئے کیسز کے ساتھ ہی جموں و کشمیر میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 12،757 ہو گئی ہے۔

ضلع وار تفصیلات فراہم کرتے ہوئے حکام نے بتایا کہ سرینگر میں 152 کیسز، بارہمولہ میں 62، کولگام میں 10، شوپیاں میں 82، اننت ناگ میں 51، کپواڑہ میں 12، پلوامہ میں 19، بڈگام میں 46، بانڈی پورہ میں ایک، گاندربل میں 29، پونچھ میں 4، کشتواڑ میں 10، جموں میں 16، کھٹوعہ میں 21، راجوری میں 12، ادھمپور میں 15، رامبن میں 41، ریاسی میں 3، اور سانبہ میں 15 نئے پازیٹیو کیسز پائے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جموں و کشمیر 'ہاوسنگ پالیسی 2020' کی منظوری

حکام کے مطابق آج وادی کشمیر سے تعلق رکھنے والے 9 افراد کی کورونا وائرس کی وجہ سے موت ہوئی ہے۔

انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ میڈیا بلیٹن کے مطابق آج 112 کورونا مریض صحتیاب ہوگئے ہیں، جن میں سے 63 جموں سے ہیں اور 49 کشمیر سے ہیں اور انہیں مختلف ہسپتالوں سے دسچاج کیا گیا ہے۔

میڈیا بلٹین کے مطابق 5968 کیسز فعال ہیں جبکہ 6558 صحتیاب ہو گئے ہیں۔ 231 افراد کی موت ہوئی ہے، جن میں سے 213 وادی کشمیر سے ہیں اور 18 خطے جموں سے ہیں۔

میڈیا بلیٹن میں مزید کہا گیا ہے کہ 4،89،382 افراد کی سیمپلنگ کی گئی ہے، جن میں سے اب تک 4،76،625 افراد کی رپورٹ منفی پائی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.