سرینگر: مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں ایک عوامی ریلی میں خطاب کے دوران نیشنل کانفرنس، کانگریس اور پی ڈی پی کی قیادت کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’’محبوبہ مفتی اور فاروق عبداللہ نے کشمیر میں ستر برس تک حکومت کی، وہ عوام کو حساب دیں کہ یہاں کی تعمیر و ترقی کے لیے انہوں نے کیا کیا؟‘‘ Amit Shah JK Visit
وزیر داخلہ نے ریلی کے دوران کہا کہ ’’ان لیڈردان نے اقتدار میں رہ کر رشوت خوری کی اور اپنے گھر آباد کئے، لیکن عوام کے لیے کچھ نہیں کیا۔‘‘ امیت شاہ نے مزید کہا کہ سرکار جموں کشمیر سے عسکریت پسندی اور علیحدگی پسندی کا خاتمہ چاہتی ہے تاکہ یہ (جموں و کشمیر) بھارت کا جنت بن سکے۔ Amit Shah Adressed Rally in North Kashmir
انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں دہشت گردی کو مودی سرکار برداشت نہیں کرے گی۔ اسکو مودی سرکار جڑ سے اکھاڑ پھینکے گی۔ ریلی کے دوران انہوں نے عوام میں موجود لوگوں کو کہا کہ ’’آپ مین اسٹریم میں آئیں اور بھارت کی تعمیر و ترقی کا حصہ بنیں۔‘‘ Amit Shah on NC and PDP
امیت شاہ نے پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ’’یہ لوگ کہتے ہے کہ پاکستان سے بات کرو، لیکن ہم کہہ رہے ہیں کہ ہم یہاں کے لوگوں سے بات کریں گے۔‘‘ امیت شاہ کی تقاریر پر نیشنل کانفرنس اور کانگریس نے اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ’’گزشتہ آٹھ برسوں سے بی جے پی ایک ہی ڈھونڈورا پیٹ رہی ہے جبکہ ملک یا جموں کشمیر میں ترقی کا کوئی نام و نشان ہی نہیں ہے۔‘‘
مزید پڑھیں: Amit Shah Visits JK مودی حکومت پاکستان سے بات چیت نہیں کریں گی، امت شاہ
نیشنل کانفرنس کے ترجمان عمران نبی ڈار اور ریاستی کانگریس کے صدر وقار رسول نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’مرکزی سرکار کی ترجیح ملک یا جموں و کشمیر کی تعمیر نہیں بلکہ سیاسی حریفوں پر نشانہ سادھنا ہے۔‘‘ سیاسی رہنمائوں کا کہنا ہے کہ اگر سرکار تعمیر و ترقی کے تئیں سنجیدہ ہوتی تو پھر بے روزگاری کی شرح میں اضافہ نہیں ہوتا۔
یہ بھی پڑھیں:Amit Shahs Visit Baramulla وزیر داخلہ امت شاہ کا بارہمولہ دورہ بارہمولہ بڈگام ٹرین سروس آج بھی معطل