سرینگر: وادیٔ کشمیر میں زمستانی ہواؤں کا زور برابر جاری ہے جس کے باعث لوگ جہاں صبح دیر تک گھروں میں ہی محدود ہو کر رہ جا رہے ہیں۔ محکمۂ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق سری نگر میں کم سے کم درجۂ حرارت منفی 4.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گزشتہ شب کا درجۂ حرارت منفی3.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ سرینگر میں 25 دسمبر کو رواں سیزن کی سرد ترین رات ریکارڈ ہوئی تھی جب کم سے کم درجۂ حرارت منفی5.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجۂ حرارت منفی5.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گزشتہ شب کا درجۂ حرارت منفی 5.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ Temperature in Srinagar
وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجۂ حرارت منفی6.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گزشتہ شب کا درجۂ حرارت منفی5.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ پہلگام میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 3.7 سینٹی میٹر تازہ برف ریکارڈ ہوئی ہے۔ سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجۂ حرارت منفی4.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گزشتہ شب کا درجۂ حرارت منفی3.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجۂ حرارت منفی3.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گزشتہ شب کا درجۂ حرارت منفی 4.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجۂ حرارت منفی11.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ ضلع کرگل میں کم سے کم درجۂ حرارت منفی 10.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: North India Weather Update دہلی سمیت پورا شمالی بھارت سردی کی لہر اور دھند کی لپیٹ میں
محکمۂ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق وادی میں30 دسمبر تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے تاہم اس دوران 29 اور 30 کے درمیان بالائی کہیں کہیں ہلکی برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں ہلکی بارشوں کا امکان ہے۔ دریں اثنا وادی میں منگل کو صبح سے ہی موسم خشک رہا اور ہلکی دھوپ بھی چھائی رہی۔ خیال رہے کہ وادی میں شہنشاہ زمستان سے مشہور چالیس روزہ چلہ کلان بر سر اقتدار ہے اس کا دور حکومت 21 دسمبر سے شروع ہوکر 31 جنوری کو اختتام پذیر ہوجاتا ہے۔
یو این آئی