ETV Bharat / state

CD Hospital shifted to GB Pant: سی ڈی ہسپتال آئندہ ہفتوں میں عارضی طور جی بی پنتھ منتقل ہوگا

سی ڈی ہسپتال کی قدیم عمارت خستہ ہو چکی ہے اور جدید عمارت کی تعمیر کا کام عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث تعمیری کام شروع نہ ہو سکا۔ ایسے میں عارضی منتقلی کے بعد ہی کام شروع کرنے کے حوالے سے اقدامات اٹھائے جا سکتے ہیں۔ CD Hospital Dalgate shifted to GB Pant Sonwar

ا
ا
author img

By

Published : Sep 17, 2022, 11:56 AM IST

سرینگر: ڈلگیٹ، سرینگر میں قائم چَسٹ ڈیزیز (سی ڈی) ہسپتال کو عارضی طور جی بی پنتھ سونہ وار منتقل کیا جا رہا ہے۔ اس ضمن میں محکمہ صحت و طبی تعلیم نے سی ڈی ہسپتال کی جی پی پنتھ میں عارضی منتقلی کے احکامات صادر کئے ہیں، جبکہ پرنسپل جی ایم سی سرینگر کو چند دنوں کے اندر ایکشن پلان تیار کرنے کے لیے کہا گیا ہے۔ Chest Disease Hospital shifted to GB Pant Sonwar

سی ڈی ہسپتال کے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ کے مطابق پرانی عمارت خستہ ہو چکی ہے اور جدید عمارت کی تعمیر کا کام اگرچہ تین برس پہلے جے کے پی سی سی کو سونپ دیا گیا تھا لیکن عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث تعمیری کام شروع نہیں ہو سکا۔ ایسے میں عارضی منتقلی کے بعد ہی کام شروع کرنے کے حوالے سے اقدامات اٹھائے جا سکتے ہیں۔

ادھر، سرکار نے پہلے ہی جی بی پنتھ سے شعبہ امراض اطفال کو بمنہ میں بنائے گئے نئے 500 بستروں والے چلڈرن ہسپتال میں منتقل کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔ اس حوالہ سے جی بی پنتھ میں قائم شعبہ امراض اطفال بند ہوکر آئندہ ہفتے سے بمنہ میں اپنی خدمات انجام دے گا۔ بمنہ میں بچوں کے واحد بڑے ہسپتال کا تعمیری کام 2013 میں شروع کیا گیا تھا اور2022 میں مکمل کیا گیا اور اہسپتال کی تعمیر پر 116 کروڑ روپے کا خرچہ آیا ہے۔

مزید پڑھیں:

Hospital to Be Built by Waqf Board سرینگر میں وقف بورڈ کی جانب سے کینسر ہسپتال تعمیر ہوگا، درخشاں اندرابی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.