ETV Bharat / state

Charge Sheet Against Militant Associate عسکریت پسند معاون اور سرگرم جنگجو کے خلاف چارج شیٹ پیش - etv bharat news

وادی کشمیر میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں عسکریت پسندوں کے معاون اس سے پہلے بھی گرفتار کیا گیا اور ان کے خلاف کاروائی کی گئی ہے۔ Charge Sheet Against Militant Associate

عسکریت پسند معاون اور سرگرم جنگجو کے خلاف چارج شیٹ پیش

author img

By

Published : Jul 5, 2023, 6:39 AM IST

Updated : Jul 5, 2023, 1:07 PM IST

سری نگر: جموں و کشمیر پولیس کے خصوصی تحقیقاتی یونٹ (ایس آئی یو) نے منگل کو دو ملزموں جن میں ایک سرگرم عسکریت پسند اور جنگجو معاون شامل ہے، کے خلاف این آئی اے کورٹ سری نگر میں چارج شیٹ پیش کیا۔ پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ایس آئی یو نے ایف آئی آر زیر نمبر 2/2023کے سلسلے میں آج این آئی اے کی خصوصی عدالت میں دو ملزمان کے خلاف چارج شیٹ پیش کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ دس جنوری 2023کو ریگل چوک سری نگر میں پولیس پارٹی نے ایک سکوٹر کو روک کر اس پر سوار فرزان فیروز ولد فیروز احمد میر ساکن فرستہ بل پانپور کی گرفتاری عمل میں لا کر اس کے قبضے سے نیلے رنگ کا ایک بیگ برآمد کیا جس میں قابل اعتراض اشیاء برآمد ہوئی۔ پولیس نے اس ضمن میں ایف آئی آر زیر نمبر 2کے تحت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔ موصوف ترجمان کے مطابق تفتیش کے دوران پتہ چلا کہ مذکورہ نوجوان قابل اعتراض اشیاء جس میں ہیروئن اور نقدی نو لاکھ پچاس ہزار روپیہ، لشکر طیبہ کے لیٹر پیڈ شامل ہیں ، پاکستان میں بیٹھے لشکر عسکریت پسند اویس احمد میر کی ہدایت پر لے جار ہا تھا تاکہ تخریبی سرگرمیوں کو انجام دیا جاسکے۔

انہوں نے کہاکہ تحقیقات کے دوران معلوم ہوا ہے کہ ایک موٹر سائیکل زیر نمبر JK13H-2452کو عسکری سرگرمیوں کے لئے استعمال میں لایا جارہا ہے کو بھی ضبط کیا گیا۔ ترجمان نے بتایا مزید تحقیقات کے دوران مفرور ملزم کی تلاش شروع کی گئی اور یہ پایا گیا کہ مذکورہ ملزم جس کی شناخت اویس فاروق ( سرگرم جنگجو) ولد فیروز احمد میر ساکن فرستہ بل پامپور حال پاکستان اس کے خلاف درج مقدموں میں گرفتاری سے بچنے کے لئے اپنے آپ کو چھپا رہا ہے۔

مزید پڑھیں: ترال، کشتواڑ میں ایس آئی یو کی جانب سے چھاپہ ماری

اس سلسلے میں معزز عدالت میں ملزم کے خلاف اعلانیہ کارروائی شروع کرنے کی خاطر رپورٹ جمع کی گئی ہے تاکہ سیکشن 82اور 83سی آر پی سی کے تحت کارروائی شروع کی جاسکے۔ اس کیس کی تحقیقات مکمل کی گئی تاہم دیگر ملزمان کے ملوث ہونے کو بھی مسترد نہیں کیا جاسکتا لہذا سیکشن 173(8)سی آر پی سی کے تحت تفتیش جاری رہے گی۔

یو این آئی

Last Updated : Jul 5, 2023, 1:07 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.