سرینگر: وادیٔ کشمیر میں تعینات پندرہویں کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل دیویندر پرتاپ پانڈے نے عہدے کی کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل امردیپ سنگھ اوجلا کو سونپ دی۔ فوج کے ترجمان کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل دیویندر پرتاپ پانڈے نے مارچ 2021 میں سرینگر میں چنار کور کی کمانڈ سنبھالی تھی، تاہم ایک برس کی مدت کے بعد ہی انھیں اس عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ ان کو کمانڈنٹ آرمی وار کالج مہو، مدھیہ پردیش بھیج دیا گیا ہے۔ چنار کور کے ترجمان کے مطابق اوجلا نے کشمیر میں تعینات فوجیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہمت اور اعتماد کے ساتھ وادی میں امن و امان قائم کرنے کے لیے پرعزم رہیں۔
انہوں نے سول انتظامیہ اور کشمیری کی سول سوسائٹی کے ساتھ مل کر کام کرنے کا عزم دہراتے ہوئے کہا کہ فوج اور سول سوسائٹی مل کر امن کے قیام کو یقینی بنا سکتی ہے۔ انہوں نے موجودہ حالات پر اطمینان ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی حالات بہتر ہوگئے ہیں اور کہا کہ وہ پُرامید ہیں کہ جنگ بندی کی وجہ سے بھی سیکورٹی صورتحال میں بہتری آئی ہے۔
ہم آپ کو بتادیں کہ لیفٹیننٹ جنرل امردیپ سنگھ اوجلا دسمبر 1987 میں بھارتی فوج میں تقرر کیے گئے تھے۔ فوج کے ترجمان کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل اوجلا کو وادی میں انسداد دہشت گردی اور انسداد دراندازی آپریشنز کا وسیع تجربہ ہے۔ اس سے قبل وہ کپواڑہ میں 268 انفینٹری بریگیڈ اور 28 انفینٹری ڈویژن کی کمانڈ کر چکے ہیں۔ لیفٹیننٹ جنرل اوجلا سیوا میڈل، وششٹ سیوا میڈل اور یودھ سیوا میڈل حاصل کر چکے ہیں۔
مزید پڑھیں:
- Amardeep Singh Aujla Takes Over as GoC 15 Corps: لیفٹیننٹ جنرل امردیپ سنگھ اوجلا نے پندرہویں کور کی کمانڈ سنبھالی
یاد رہے کہ بھارت اور پاکستان نے سنہ 2020 میں حد متارکہ اور سرحد پر جنگ بندی قائم کرنے کی مفاہمت کی تھی جو آج بھی جاری ہے۔ تاہم گزشتہ دنوں سابق چنار کور کمانڈر ڈی پی پانڈے نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ انٹرویو میں کہا تھا کہ فوج کو جنگ بندی کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: