ETV Bharat / state

Book Release Function Of Bazme Saqafatبزم ثقافت کے اہتمام سے سرینگر میں تقریب

ڈاکٹر سید امین تابش نہ صرف طبی میدان میں ایک اہم نام ہے بلکہ تحقیقی اور ادبی دنیا میں بھی یہ اپنی منفرد پہنچان رکھتے ہی ۔ڈاکٹر امین تابش کی اب تک 60 کتابیں اور50 تحقیقی مقالے منظر عام پر آچکے ہیں ۔۔Dr syed tabish Books

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Nov 28, 2022, 8:04 PM IST

Updated : Nov 29, 2022, 5:50 PM IST

سرینگر:بزم ثقافت کی جانب سے وومنز کالج سرینگر میں معالج، محقق اور ادیب ڈاکٹر سید امین تابش کے تحریر کردہ سالانہ رسالے ’ثقافت‘ کی رسم رونمائی انجام دی گئی۔ تقریب میں کشمیر یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر نیلوفر خان نے مہمان خصوصی کے طور شرکت کی جبکہ وومنز کالج کی پرنسپل پروفیسر روحی کنٹھ اور معروف معالج ڈاکٹر محمد سلطان کھورو مہمان ذی وقار کے طور موجود رہے ۔ اس کے علاوہ کے طب، آرٹ اور ادب سے وابستہ کئی شخصیات کی کہکشاں بھی تقریب میں موجود تھی۔Book Release Function Of Bazme Saqafat

ڈاکٹرسید امین تابش پر مبنی خاص شمارہ جرا

بزم ثقافت سالانہ رسالہ اجرا کرتا، لیکن امسال ڈاکٹر سید امین تابش پر مبنی ایک خصوصی نمبر اجرا کیا گیا۔ اس کتاب میں مختلف طبقہ ہائے فکر سے وابستہ مقتدر شخصیات نے ڈاکٹر امین تابش کی بحثیت معالج پیشہ وارانہ خدمات کے ساتھ ساتھ ان کی ادبی خدمات پر بھی روشنی ڈالی۔ دو سو سے زائد صفحات پر مشتمل اس کتاب میں کشمیری ثقافت اور تاریخ کے اعتبار سے اہم موضوعات بھی قلم بند کئے گئے ہیں۔

ڈاکٹر سید امین تابش نہ صرف طبی میدان میں ایک تابناک نام ہے بلکہ تحقیقی اور ادبی دنیا میں بھی یہ اپنی منفرد پہنچان رکھتے ہیں ۔ڈاکٹر امین تابش کی اب تک تقریباً 60 کتابیں اور50 تحقیقی مقالے منظر عام پر آچکے ہیں جو کہ قابل فخر اور قابل ستائش کارنامہ ہے۔

کشمیر کے مزاحیہ شاعر اور تاریخی واقعات کے تبصرہ نگار ظریف احمد ظریف کہتے ہیں کہ ڈاکٹر سید امین تابش ایک ہمہ جہت شخصیت کا نام ہے جو کہ اپنی خدا داد صلاحیت سے اپنے قلمی سفر کو جاری رکھے ہوئے ہیں اور ان کی زندگی نئی نسل کے لئے مشعل راہ ہے۔

مزید پڑھیں: Book Launch in Srinagar سلوک کا سفر کتاب کی رسم رونمائی

اس موقعے پر ڈاکٹر امین تابش نے بزم ثقافت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ انکے لیے بے حد خوشی کی بات ہے کہ انکی زندگی میں ہی حوصلہ افزائی کے طور یہ خصوصی نمبر اجرا کیا گیا ورنہ اکثر و بیشتر وفات کے بعد کسی شخص کے کارناموں کو سراہا جاتا ہے۔ اس موقعے پر پروفیسر فاروق فیاض نے ڈاکٹر امین تابش کے خصوصی نمبر پر مقالہ پیش کیا جبکہ نظامت کے فرائض معروف براڈکاسٹر رشید نظامی نے انجام دئے۔۔

Last Updated : Nov 29, 2022, 5:50 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.