ETV Bharat / state

Omar Abdullah Slams BJP: بی جے پی ووٹرز کا سامنا کرنے کی ہمت نہیں رکھتی، عمرعبداللہ - ASSEMBLY ELECTIONS IN JK

الیکشن کمیشن آف انڈیا نے جموں و کشمیر میں انتخابی فہرست کی 'اسپیشل سمری رویژن' میں مزید ایک ماہ کی توسیع کی ہے۔ اس سے پہلے ای سی نے انتخابی فہرستوں کی آخری تاریخ 31 اکتوبر مقرر کی تھی۔ اس بیش رفت پر جموں و کشمیر کی کئی سیاسی جماعتوں نے مرکزی حکومت پر تنقید کرنے ہوئے کہا کہ مرکزی سرکار جموں و کشمیر میں عوامی حکومت نہیں چاہتی ہے۔ EC on Final Electoral Roll IN JK

bjp-does-not-have-guts-to-face-voters-of-j-and-k-says-nc-leader-omar-abdullah
بی جے پی ووٹرز کا سامنا کرنے کی ہمت نہیں رکھتا، عمرعبداللہ
author img

By

Published : Aug 10, 2022, 10:27 PM IST

سرینگر: جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے کہا کہ حکمران جماعت بی جے پی میں ہمت ہی نہیں ہے کہ وہ جموں و کشمیر میں ووٹرز کا سامنا کرے۔ Omar Abdullah On JK Elections

bjp-does-not-have-guts-to-face-voters-of-j-and-k-says-nc-leader-omar-abdullah
بی جے پی ووٹرز کا سامنا کرنے کی ہمت نہیں رکھتا، عمرعبداللہ

عمر عبداللہ نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ دفعہ 370 کی منسوخی، ریاست کو دو یونین ٹریٹریز میں تقسیم کرنے، اپنے مرضی سے حدبندی کرانے اور نیشنل کانفرس و دیگر سیاسی جماعتوں کی سرگرمیوں پر قدغن عائد کرنے اور پھر سکیورٹی واپس لینے کے باوجود بھی بی جے پی میں ہمت نہیں ہے کہ وہ جموں و کشمیر میں رائے دہندگان کا سامنا کرے۔
مزید پڑھیں:

J&K Assembly Election Likely to Delay: جموں و کشمیر میں رواں برس انتخابات ممکن نہیں

عمر عبداللہ کا یہ ردعمل الیکشن کمیشن آف انڈیا کی جانب سے جموں و کشمیر میں الیکٹورل رولز کے حتمی جائزہ میں نومبر 25 تک توسیع کرنے کے بعد آیا۔ قابل ذکر ہے کہ جموں و کشمیر میں 19 جولائی سنہ 2018 کے بعد صدر راج نافذ ہے کیونکہ اسی روز بی جے پی نے مخلوط سرکار میں پی ڈی پی سے حمایت واپس لی تھی۔ اس کے بعد مرکزی سرکار نے پانچ اگست سنہ 2019 میں جموں و کشمیر کو دو یونین ٹریٹریز میں تقسیم کیا اور دفعہ 370 کا خاتمہ کرکے یہاں ایل جی کو مقرر کر دیا۔
سیاسی جماعتیں کافی عرصے سے جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات منعقد کرنے کا مطالبہ کر رہی ہیں تاہم مرکزی سرکار کا کہنا ہے کہ اس کا فیصلہ الیکشن کمیشن آف انڈیا کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.