ETV Bharat / state

Bike Rider Dies سرینگر سڑک حادثہ میں موٹر سائیکل سوار ہلاک - کشمیر میں سڑک حادثات

سرینگر کے بلوارڈ روڈ پر آج ایک سڑک حادثہ میں موایک موٹر سائیکل سوار ہلاک جبکہ ایک اور زخمی ہوگیا ہے۔ متوفی کی شناخت 20 سالہ مومن بٹ ساکن حیدرپورہ کے طور پر ہوئی ہے۔

bike-rider-dies-in-road-accident-in-srinagar
سرینگر سڑک حادثہ میں موٹر سائیکل سوار ہلاک
author img

By

Published : Mar 31, 2023, 9:40 PM IST

رینگر سڑک حادثہ میں موٹر سائیکل سوار ہلاک

سرینگر: جموں کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر کے بلواڈ روڑ پر آج دوپہر ایک سڑک حادثہ میں ایک موٹر سائیکل سوار ہلاک جبکہ ایک اور زخمی ہوا ہے۔ فوت شدہ نوجوان کی شناخت حید رپورہ کے مومن بٹ کی ہوئی ہے جبکہ جبران بٹ نامی نوجوان زخمی ہوگیا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق آج بعد دوپہر چھ نوجوان بلواڈ پر موٹر سائیکل پر سوار سٹیٹ اور مستی کر رہے تھے اور اس لاپرواہی کے دوران ایک موٹر سائیکل کا حادثہ پیش آیا جس میں مومن بٹ کی موت ہوئی۔
پولیس کے مطابق یہ حادثہ ایس کے آئی سی سی کے نزدیک پیش آیا جس میں متوفی کا موٹر سائیکل سڑک کے کنارے ٹکرایا اور نوجوان گر گیا۔ نوجوان کے سر میں شدید چوٹ آئی جس کی وجہ سے ان کی موت واقع ہوئی۔اگرچہ مذکورہ نوجوان کو ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ پولیس کے مطابق اس معاملے میں کیس درج کیا گیا ہے اور مزید تحقیقات کی جارہی ہے۔پولیس نے موٹر سائیکز کو ضبط کیا ہے اور کچھ نوجوان کو سواری کے دوران لاپرواہی برتنے کے پاداش میں اپنی تحویل میں لیا ہے۔ مومن بٹ کی موت کی خبر سنتے ہی اس کے آبائی علاقے میں صف ماتم بچ گیا اور اس کے رشتہ دار شدید رنج میں مبتلا ہوئے۔
مزید پڑھیں: Road Accident ڈوڈہ میں سڑک حادثہ، ایک ہلاک ایک زخمی

قابل ذکر ہے کہ جھیل ڈل کے کنارے بلواڈ میں بعد دوپہر مقامی نوجوان موٹر سائیکلز پر سیر و تفریح کرنے کے لئے آتے ہیں جبکہ اس روڑ پر سیاحوں کا بھی کافی رش ہوتا ہے۔اس رش کی وجہ سے اس سڑک پر حادثات کا خطرہ رہتا ہے۔ اگرچہ ٹریفک پولس نے متعدد مرتبہ بلواڈ پر موٹر سائیکل پر سٹنٹ کرنے یا تیز رفتار سے گاڑیاں چلانے پر لوگوں کو تنبیہ بھی کیا ہے تاہم کئی نوجوان غیر ذمہ داری اور لاپرواہی برتتے ہیں جس کے باعث حادثات پیش آتے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.