ETV Bharat / state

Mirwaiz Umar Farooq میرواعظ کو اپنی منصبی ذمہ داریوں سے روکنا کشمیر کی نازک صورتحال کی عکاس، حریت کانفرنس - میرواعظ گھر میں نظر بند

جموں و کشمیر انتطامیہ نے تاریخی جامع مسجد سرینگر میں آج مسلسل تیسرے جمعہ کی نماز ادا کرنے کی اجازت نہیں دی ۔ یہ کہا جارہا ہے کہ یہ غزہ پر جاری اسرائیلی بمباری کے خلاف ممکنہ احتجاج کے پیش نظر لیا گیا۔

ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق
ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 27, 2023, 6:22 PM IST

سرینگر: کُل جماعتی حریت کانفرنس نے مرکزی جامع مسجد سرینگر میں مسلسل تیسری جمعہ کو بھی نماز جمعہ کی ادائیگی کی اجازت نہ دینے اور حریت چیئرمین میرواعظ ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق کو ان کی رہائش گاہ میں نظر بند کرکے تیسری جمعہ کو بھی ان کی منصبی فرائض کی ادائیگی پر پابندی عائد کئے جانے پر شدید افسوس اور حیرت کا اظہار کیا۔ اپنے بیان میں حریت نے کہا کہ تاریخی جامع مسجد پر باربار بندشیں عائد کرنے اور میرواعظ کو نظر بند کرنے سے جموں وکشمیر کی نازک صورتحال کی عکاسی ہو رہی ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ اگرچہ حکام عوامی سطح پر ان پابندیوں کی کوئی معقول وجہ بتانے سے قاصر ہیں تاہم اگر اس کی وجہ یہ ہے کہ کشمیری عوام جمعہ کی نماز کے بعد فلسطین کے مظلوم عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کریں گے، جواسرائیل کی تباہ کن بمباری سے روزانہ شہید ہو رہے ہیں تو ایک مسلمان اور سب سے بڑھ کر ایک انسان کی حیثیت سے ان پابندیوں کے باوجود کشمیری عوام فلسطین کے مظلوم عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ جو لوگ اور قومیں انسان کی حیثیت سے زندہ ہیں وہ فطری طور ان لوگوں کی حمایت اور ان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کریں گے جن پر ظلم ہو رہا ہو۔ اسرائیل جس طرح فلسطینی عوام کی نسل کشی کررہا ہے، ایک حساس اور مخلص قوم کی حیثیت سے کشمیری عوام انسانی رویوں کی پیروی میں فلسطینی عوام کے مبنی برحق کی حمایت کرتے رہیں گے۔

مزید پڑھیں:

حریت کانفرنس اپنے بیان میں مزید کہا کہ ایک ایسے وقت میں جبکہ غزہ میں ہزاروں کمسن بچے بمباری سے مارے جارہے ہیں، ہسپتال اور گھر تباہ ہو رہے ہیں، یہ جنگ نہیں بلکہ انسانیت کے ماتھے پر ایک بدنما داغ ہے اور جو لوگ انسانی حقوق اور آزدی کے چمپئن ہونے کا دعویٰ کررہے ہیں وہ اسرائیل کی اس جارحیت کی حمایت کررہے ہیں۔
اپنے بیان میں حریت کانفرنس نے کہا کہ جنگ سے امن نہیں خریدا جاسکتا،جنگ صرف تباہی کا پیش خیمہ ہوتی ہے اور جنگ صرف بداعتمادی ، عدم تحفظ اور بربریت کو پروان چڑھا سکتی ہے اور انسانی تاریخ اس بات کی گواہ ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.