ETV Bharat / state

سرینگر: اشرف صحرائی کے دو بیٹے گرفتار - حریت کانفرنس کے رہنما مرحوم اشرف صحرائی

جموں و کشمیر پولیس نے حریت کانفرنس کے رہنما مرحوم اشرف صحرائی کے دو بیٹوں کو ان کے رہائش گاہ سے گرفتار کیا ہے۔

سرینگر: اشرف صحرائی کے دو بیٹے گرفتار
سرینگر: اشرف صحرائی کے دو بیٹے گرفتار
author img

By

Published : May 16, 2021, 10:40 AM IST

جموں و کشمیر پولیس نے ہفتہ کی شام حال ہی میں فوت ہوئے حریت کانفرنس رہنما محمد اشرف صحرائی کے دو بیٹوں کو گرفتار کیا ہے۔

محد اشرف صحرائی 5 مئی کو جموں کے ایک اسپتال میں پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت قید کے دوران فوت ہوگئے تھے۔

مرحوم اشرف صحرائی کے اہل خانہ کے مطابق ان کے دونوں بیٹوں کو سرینگر میں برزلہ کے علاقے بلبل باغ میں واقع ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا ہے۔

انہوں نے میڈیا کو بتایا ہے کہ کپواڑہ سے سرینگر پولیس کے ساتھ ایک پولیس پارٹی نے مرحوم صحرائی کے دونوں بیٹے مجاہد صحرائی اور راشد صحرائی کو گرفتار کیا اور انہیں کپواڑہ لے گئے۔ ادھر ابھی تک پولیس نے اس معاملے کی تصدیق نہیں کی ہے اور اس میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.