ETV Bharat / state

Altaf Bukhari on Ghulam Nabi Azad : غلام نبی آزاد قدر آور لیڈر ہے، پارٹی میں اُن کی شمولیت ہمارے لئے خوش قسمتی ہوگی : الطاف بخاری - اقلیتوں کو فل پروف سیکورٹی فراہم کی جانی چاہئے

الطاف بخاری کا کہنا ہے کہ غلام نبی آزاد ایک قدر آور لیڈر ہے اور اگر وہ اپنی پارٹی میں آنے کے خواہاں ہے تو یہ ہمارے لئے خوش قسمتی کی بات ہوگی۔ Altaf Bukhari on Azad

غلام نبی آزاد قدر آور لیڈر ہے، پارٹی میں اُن کی شمولیت ہمارے لئے خوش قسمتی ہوگی : الطاف بخاری

author img

By

Published : Jun 6, 2022, 8:53 AM IST

جموں: جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے سربراہ الطاف بخاری کا کہنا ہے کہ غلام نبی آزاد ایک قدر آور لیڈر ہے اور اگر وہ اپنی پارٹی میں آنے کے خواہاں ہے تو یہ ہمارے لئے خوش قسمتی کی بات ہوگی۔ انہوں نے سرکار سے مطالبہ کیا کہ کشمیری پنڈت ملازمین اور دیگر اقلیتوں کو فل پروف سیکورٹی فراہم کی جانی چاہئے۔Altaf Bukhari on Ghulam Nabi Azad

ان باتوں کا اظہار انہوں نے جموں میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔الطاف بخاری نے کہا کہ کشمیری پنڈتوں اور دیگر عام شہریوں کی ٹارگیٹ کلنگ ناقابل برداشت ہے ۔انہوں نے بتایا کہ کشمیری پنڈتوں کا قتل افسوسناک ہے اور یہ سسٹم کی ہی ناکامی نہیں بلکہ لوگوں کی بھی ناکامی ہے ۔اُن کے مطابق اگر ہم نے ان ہلاکتوں پر روک نہیں لگائی تو ہمارے لئے یہ شرمندگی سے کم نہیں ۔بخاری نے کہاکہ کشمیری پنڈٹوں کی سیکورٹی کے لئے جو بھی ممکن ہے وہ کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ سرکار پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ انسانی جانوں کو تحفظ فراہم کرنے کی خاطر معقول سیکورٹی بندوبست کرئے۔ Altaf Bukhari on Kashmiri pandits

امر ناتھ یاترا کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں الطاف بخاری نے کہاکہ جب وادی کشمیر میں ملی ٹینسی کا بول بالا تھا تب بھی امر ناتھ یاترا ہوئی اور آج تک یاترا کو نشانہ نہیں بنایا گیا۔انہوں نے مزید بتایا کہ حال کے ایام میں صرف ہندوں کو ہی نہیں بلکہ کشمیری مسلمانوں کا بھی قتل کیا گیا۔

غلام نبی آزاد کی اپنی پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں الطاف بخاری نے کہاکہ آزاد صاحب ایک قدر آور لیڈر ہے اور اگر وہ اپنی پارٹی میں آنا چاہتے ہیں تو یہ ہمارے لئے خوشی کی بات ہوگی ۔

یہ بھی پڑھیں : Omar Abdullah on BJP's Action against Nupur Sharma: نپور شرما کے خلاف بی جے پی کی اچانک کاروائی بین الاقوامی ردعمل کا اثر، عمرعبداللہ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.