سرینگر: دفعہ 370 کی تنسیخ کے بعد وجود میں آئی سیاسی تنظیم جموں و کشمیر اپنی کے صدر الطاف بخاری اور انکی پارٹی کے ممبران و کارکنان مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ سے سرینگر میں ملے جبکہ دیگر سیاسی و سماجی کارکنان، تاجرین نے بھی ان سے ملاقات کی۔ الطاف بخاری کے علاوہ محمد اشرف میر، غلام حسن میر، جنید متو، عثمان مجید، ظفر منہاس، رفیع میر اور دلاور میر شامل تھے۔ Pol Leaders Activists Meet Amit Shah
ذرائع کے مطابق قریبا بیس وفود وزیر داخلہ سے ملے جن میں بی جے پی کارکن معراج دین راتھر، جاوید بیگ، کے سی سی آئی صدر شیخ عاشق، تاجر شاہد کاملی، ابرار احمد، سیاسی کارکن سنجے صراف، سیاحت سے جڑے افراد رؤف ترمبو، جاوید برزا، فروٹ گروورز ایسوسی ایشن کے صدر بشیر احمد بشیر شامل تھے۔ یہ وفود امیت شاہ سے سرینگر میں ایل جی کے سرکاری دفتر و رہائش گاہ راج بھون میں شام گئے ملے۔ Amit Shah JK Visit
یاد رہے کہ امت شاہ جموں کشمیر کے تین روزہ دورے پر آئے ہوئے ہیں جس دوران انہوں نے گزشتہ کل راجوری میں عوامی ریلی سے خطاب کیا۔ وزیر داخلہ آج شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں عوامی ریلی سے خطاب کریں گے۔ امیت شاہ نے راجوری میں کہا کہ مرکزی سرکار جسٹس جے ڈی شرما کمیشن کی سفارشات پر پہاڑی آبادی کو ریزرویشن دے گی لیکن گجر بکروال آبادی کی ریزرویشن میں کوئی کمی نہیں کرے گی۔Amit Shah in Kashmir