سرینگر: محکمہ تعلیم میں تعینات اساتذہ اور لیکچراروں کی ڈگریوں اور سرٹیفکیٹس کی جانچ پڑتال اینٹی کرپشن بیورو سے کرانے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں۔JK Education Dept Fake Certificate Case
ذرائع کا کہنا ہے کہ متعدد اساتذہ جنہوں نے غیر رجسٹرڈ شدہ یونیورسٹیوں یا جعلی سرٹیفکیٹس کے ذریعے نوکریاں حاصل کی ہیں اُن کے خلاف نہ صرف قانونی چارہ جوئی ہوگی بلکہ اُنہیں نوکریوں سے برطرف کرنے کا بھی امکان ہے۔معلوم ہوا ہے کہ محکمہ تعلیم نے اس ضمن میں اینٹی کرپشن بیورو (اے سی بی ) کو جانچ پڑتال کرنے کی ذمہ داری سونپی ہے۔Unregistered universities or fake certificates
باوثوق ذرائع نے بتایا کہ محکمہ تعلیم میں تعینات متعدد اساتذہ جنہوں نے جعلی یا غیر رجسٹرد شدہ یونیورسٹیوں کی سرٹیفکیٹس دکھا کر نوکریاں حاصل کیں ہیں اُن کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ لیا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ محکمہ تعلیم کے اعلیٰ حکام کو پتہ چلا ہے کہ انورنمنٹ سائنس سے منسلک بعض لیکچراروں نے جعلی یا غیر رجسٹرڈ شدہ یونیورسٹیوں کی سرٹیفکیٹ حاصل کرکے نوکریاں حاصل کی ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ جوں ہی محکمہ تعلیم کے اعلیٰ عہدیداروں کو اس بارے میں معلوم ہوا تو اس کی جانچ پڑتال کرنے کے احکامات صادر کئے گئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اینٹی کرپشن بیورو (اے سی بی ) کو اس حوالے سے تحقیقات کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ تحقیقات کے دوران جن اساتذہ یا لیکچراروں کو جعلی ڈگریوں یا غیر تسلیم شدہ یونیورسٹیوں سے حاصل شدہ سرٹیفکیٹس کے ذریعے نوکریاں حاصل کرنے کا مرتکب قرار پائے تو اُن کے خلاف نہ صرف قانونی چارہ جوئی ہوگی بلکہ اُنہیں نوکریوں سے برطرف کرنے کا امکان ہے۔بتادیں کہ جموں وکشمیر میں محکمہ تعلیم واحد ایسا محکمہ ہے جس میں ڈیڑھ لاکھ کے قریب ملازمین تعینات ہیں۔
(یو این آئی)