مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ آج جموں و کشمیر کے دو روزہ دورے پر پہنچے، انہوں نے تریکوٹہ نگرمیں ڈاکٹر سیاما پرساد مکھرجی کے مجسمہ پر پھول چڑھانے کے بعد میں بگوتی نگر میں عوامی جلسے سے خطاب کرنے پہنچے ہیں۔امت شاہ کا جموں ہوائی اڈے پر لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا اور مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے استقبال کیا ہے۔ اس کے بعد تقریباً 11.15 بجے شہر کے بھگوتی نگر میں جے ڈی اے گراؤنڈ میں ریلی میں شرکت کے لیے پہنچے اور اس دوران جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا، مرکزی وزیر جتیندر سنگھ، ایم پی جوگل کشور ان کے ساتھ موجود ہیں۔
ریلی ختم ہونے کے بعد وہ سامبا میں سینٹرل فارنسک سائنس لیبارٹری (سی ایف ایس ایل) کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور مختلف ترقیاتی اسکیموں کا افتتاح کریں گے۔ شاہ نے ماجن میں تروپتی بالاجی کے مندر کے درزن کرنے کا امکان ہے۔ یکم جولائی سے شروع ہونے والی سالانہ امرناتھ یاترا کے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے علاوہ وہ بابا برفانی کے مقدس غار کا بھی دورہ کریں گے۔
وزیر داخلہ سری نگر کے راج بھون آڈیٹوریم میں شام 4.30 بجے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔ شام 5.30 بجے ایس کے آئی سی سی سری نگر میں وزارت ثقافت کی طرف سے منعقد وٹاستا فیسٹیول میں شرکت کریں گے، جب کہ 24 جون کو صبح 10.30 بجے وہ پرتاپ پارک سری نگر میں قربانی کے ستون کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔
مزید پڑھیں:Amit Shah J&K Visit امت شاہ آئندہ کل سے جموں و کشمیر کے دو روزہ دورے پر
وزیر داخلہ امت شاہ کی ریلی کو لے کر پورے شہر میں ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ بھگوتی نگر میں ریلی کی جگہ پر سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہے۔ ریلی کے مقام اور پورے شہر میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے تقریباً 3000 سیکورٹی فورسز کو تعینات کیا گیا ہے۔ ان میں پولیس سی آر پی ایف اور سی آئی ایس ایف سمیت دیگر سیکورٹی ایجنسیاں شامل ہیں۔