سرینگر: مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے سرینگر میں جموں کشمیر کی سیکورٹی صورتحال پر سیکورٹی فورسز کے اعلیٰ افسران کے ساتھ جائزہ میٹنگ کی صدارت کی۔ راج بھون میں منعقد کی گئی اس میٹنگ میں جموں کشمیر یونین ٹیریٹری کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے علاوہ فوج، پولیس، نیم فوجی دستوں اور خفیہ ایجنسیوں کے سربراہان نے حصہ لیا۔ Amit Shah Reviews Security Situation
ذرائع کے مطابق سیکورٹی افسران نے وزیر داخلہ کو موجودہ سیکورٹی صورتحال سے آگاہ کیا جبکہ عسکریت پسندی کے خلاف آپریشنز اور لائن آف کنٹرول پر موجودہ سیکورٹی بندو بست کی مفصل جانکاری بھی دی گئی۔ Amit Shah JK Visit
ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکورٹی افسران نے وزیر داخلہ کو یقین دلایا کہ جموں کشمیر بالخصوص وادی کشمیر میں سیکورٹی صورتحال مجموعی طور بہتر ہے جبکہ عسکریت پسندی اور علیحدگی پسندی پر مکمل قابو پا لیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ وزیر داخلہ نے ہدایت دی کی سیکورٹی صورتحال کو مزید بہتر بنایا جائے تاکہ امن و امان برقرار رہے۔ Amit Shah in Kashmir
قابل ذکر ہے کہ امیت شاہ جموں کشمیر کے تین روزہ دورے پر آئے ہوئے ہیں جس دوران انہوں نے گزشتہ روز راجوری میں عوامی ریلی سے خطاب کیا اور آج وہ بارہمولہ میں عوامی ریلی سے خطاب کرنے جا رہے ہیں۔Amit Shah Baramulla Rally
گزشتہ شب سرینگر کے راج بھون میں قریبا بیس وفود وزیر داخلہ سے ملے جن میں بی جے پی کارکن معراج دین راتھر، جاوید بیگ، کے سی سی آئی صدر شیخ عاشق، تاجر شاہد کاملی، ابرار احمد، سیاسی کارکن سنجے صراف، سیاحت سے جڑے افراد رؤف ترمبو، جاوید برزا، فروٹ گرویرز ایسوسیشن کے صدر بشیر احمد بشیر شامل تھے۔
- یہ بھی پڑھیں: Amit Shah on Pahari Reservation: ’پہاڑیوں کو ریزرویشن دیں گے، گجر طبقے سے چھین کر نہیں‘
امیت شاہ نے گزشتہ روز راجوری میں کہا کہ مرکزی سرکار جسٹس جے ڈی شرما کمیشن کی سفارشات پر پہاڑی آبادی کو ریزرویشن دے گی لیکن گجر بکروال آبادی کی ریزرویشن میں کوئی کمی نہیں کی جائے گی۔