ETV Bharat / state

کشمیر میں جھلسانے والی گرمی کے درمیان بارش کی پیشنگوئی

محکمہ موسمیات کے مطابق سری نگر میں گذشتہ شب کم سے کم درجہ حرارت 24.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے جو معمول سے قریب 6 ڈگری سیٹی گریڈ زیادہ تھا۔

کشمیر میں جھلسانے والی گرمی کے بیچ بارشوں کی پیش گوئی

author img

By

Published : Jul 27, 2021, 2:26 PM IST

وادی کشمیر میں جھلسانے والی گرمی کے بیچ محکمہ موسمیات نے بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق جموں و کشمیر میں اگلے چویس گھنٹوں کے دوران بارش ہونے کا امکان ہے۔

انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر میں 28 سے 30 جولائی تک گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارشں متوقع ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس دوران جموں خطے میں دریاؤں میں پانی کی سطح بڑھنے کا بھی اندیشہ ہے۔

دریں اثنا وادی کشمیر میں منگل کو بھی سخت گرمی نے لوگوں خاص کر بچوں کو بے حال کر دیا۔

گرمی سے راحت حاصل کرنے کے لئے جہاں لوگ صحت افزا مقامات کا رخ کر رہے ہیں وہیں بچوں کو ندیوں، نہروں اور دوسرے آبی ذخائر میں دن بھر نہاتے ہوئے دیکھا جا رہا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سری نگر میں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت 24.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے جو معمول سے قریب 6 ڈگری سیٹی گریڈ زیادہ تھا۔

وادی کے مشہور ترین سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت 17.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے جو معمول سے 5 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔

وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت 19.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نوا کدل میں نامعلوم بندوق برداروں کے ہاتھوں نوجوان ہلاک

گرمائی دارلحکومت جموں جہاں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 4.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے، میں کم سے کم درجہ حرارت 26.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے زیادہ تھا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.