ETV Bharat / state

'ہمیں میٹنگ منقعد کرنے کی اجازت دی جائے'

author img

By

Published : Sep 14, 2020, 4:22 PM IST

انہوں نے خط میں لکھا کہ اس ذہنی تناؤ سے متاثرہ نوجوانوں کا اس وقت ہاتھ تھامنے کی ضرورت ہے جس کے لئے پی ڈی پی یوتھ ونگ سامنے آرہی ہے-

ہمیں میٹنگ منقعد کرنے کی اجازت دی جائے: پی ڈی پی یوتھ ونگ

پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی یوتھ ونگ کے صدر وحید رحمان پرہ اور سابق رکن اسمبلی اعجاز میر نے جموں و کشمیر انتظامیہ سے گزارش کی ہے کہ انکو 16 ستمبر کو پارٹی صدر دفتر پر میٹنگ منعقد کرنے کی اجازت دی جائے۔ انہوں نے کشمیر کے صوبائی کمشنر پانڈو رنگ پولے کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے ذکر کیا ہے کہ کشمیر میں غیر یقینی سیاسی صورتحال اور کورونا وائرس لاک ڈاؤن کی وجہ سے نوجوان ذہنی دباؤ اور تناؤ کا شکار ہورہے ہیں-

انہوں نے لکھا ہے کہ اس ذہنی تناؤ سے متاثر نوجوانوں کا اس وقت ہاتھ تھامنے کی ضرورت ہے جس کے لئے پی ڈی پی یوتھ ونگ سامنے آرہی ہے-

انہوں نے صوبائی کمشیر سے تلقین کی ہے کہ وہ انکو یہ میٹنگ منعقد کرنے کا موقع فراہم کرے-انہوں نے لکھا ہے کہ اگر انکو اجازت دی جاتی ہے تو وہ 16 ستمبر یعنی بدھ کو پارٹی دفتر پر میٹنگ منعقد کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے مزید لکھا کہ گھروں میں نظر بند ہونے کی پاداش میں صوبائی کمشنر متعلقہ سیکیورٹی انتظامیہ کو آگاہ کر کے انکو میٹنگ منعقد کرنے کی اجازت دے۔واضع رہے کہ ان دونوں نوجوان رہنماؤں کو گزشتہ برس پانچ اگست کو دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد انتظامیہ نے گرفتار کیا تھا اور رہائی کے بعد انکو گھروں میں نظر بند رکھا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.