ETV Bharat / state

شوپیان تصادم کے فرضی ہونے کی ایک اور تصدیق - عسکریت ہسندی

جموں و کشمیر کے شوپیاں میں فوج کے ہاتھوں ایک متنازع تصادم میں ہلاک ہونے والے تین نوجوانوں کے ڈی این اے نمونے انکے رشتہ داروں سے مل گئے ہیں۔

کشمیر زون پولیس کے انسپکٹر جنرل وجے کمار

author img

By

Published : Sep 25, 2020, 3:35 PM IST

سرینگر میں ایک پریس کانفرنس میں کشمیر زون پولیس کے انسپکٹر جنرل وجے کمار نے کہا کہ ہلاک ہونے والے تین نوجوانوں کے ڈی این اے نمونے انکے رشتہ داروں سے مل گئے اور اس معاملے کی پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

کشمیر زون پولیس کے انسپکٹر جنرل وجے کمار

وجے کمار کا مزید کہنا تھا کہ 'پولیس اس معاملی کی بھی جانچ کر رہی ہے کہ آیا ان ہلاک شدہ نوجوانوں کو عسکریت ہسندی سے کوئی وابستگی تھی یا نہیں'۔

واضح رہے کہ جنوبی کشمیر کے شوپیان کے امشی پوری علاقے میں 18 جولائی کو فوج نے دعوٰی کیا تھا کہ انہوں انکاؤنٹر میں تین نامعلوم عسکریت پسند ہلاک کیا ہے۔ تاہم ضلع راجوری کے ایک دور افتادہ گاؤں کے مقامی لوگوں نے دعوٰی کیا تھا کہ یہ تینوں ہلاک شدہ افراد انکے اہل خانہ ہیں اور فوج پر الزام عائد کیا تھا کہ انہوں نے انکے بیٹوں کو فرضی تصادم میں ہلاک کیا ہے۔ جس کے بعد فوج اور پولیس نے تحقیقات شروع کی۔

چند روز قبل فوج نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے یہ اعتراف کیا کہ انکاؤنٹر کے دوران ان کے جوانوں نے افسپا اور فوجی ضابطوں کی خلاف ورزی کی ہے۔ جس کے سبب اس معاملے میں فوج نے انکوائری جاری کی ہے۔

گزشتہ روز وادی کے معروف وکیل بابر قادری کی ہلاکت پر پولیس انسپکٹر جنرل وجے کمار نے کہا کہ نوجوان وکیل بابر قادری کی ہلاکت پولیس کے لیے اہم معاملہ ہے اور اس کی تحقیقات کے لئے پولیس نے سپیشل انویسٹیگیشن ٹیم تشکیل دی ہے تاکہ اس قتل میں ملوث عسکریت پسندوں اور انکی تنظیم کی نشاندہی ہو۔

وجے کمار کا کہنا ہے کہ مہلوک وکیل بابر قادری کو دو نامعلوم عسکریت پسندوں نے ہلاک کیا ہے جو انکے گھر میں کلاینٹ کی بھیس میں داخل ہوئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ دو نامعلوم عسکریت پسندوں اس کے گھر میں ماسک پہن داخل ہوئے اورجوں ہی وہ انکے سامنے پہنچا تو انہوں نے اس پر اندھا دھن گولیاں چلائی جن سے وہ وہ شدید زخمی ہوئے اور ہسپتال پہنچنے سے قبل ہی انہوں نے دم توڑ دیا۔

یہ بھی پڑھیں: شوپیان انکاؤنٹر: 'ملک کی خدمت کر کے آج ہم ہی مجبور و لاچار ہیں'

وجے کمار کا مزید کہنا تھا کہ سپیشل انویسٹیگیشن ٹیم کی سربراہی ایس پی حضرتبل کریں گے اور وہ اس معاملے کی باریکبینی سے عسکریت پسندوں کی شناخت اور انکی تنظیم کا پنا لگائیں گے۔ وجے کمار کا مزید کہنا تھا کہ اس بستی کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی بھی جانچ کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حملہ آوروں کو تلاش کر گرفتار کیا جائیگا یا کسی تصادم میں ہلاک کیا جائے گا۔ سوپور میں ایک دکاندار کی مبینہ حراستی ہلاکت کے بارے میں وجے کمار نے کہا کہ اس معاملے کے تعلق سے دو پولیس اہلکاروں کو معطل کیا گیا ہے۔ یہ اہلکار ہلاک شدہ نوجوان کے ہمراہ تھے جب انکی موت واقع ہوئی تھی۔

یاد رہے کہ جمعرات کو 39 سالہ وکیل بابر قادری کو نامعلوم بندوق برداروں نے انکو پایئن شہر کے حول میں واقع رہایش گاہ میں ہلاک کیا تھا۔

بابر قادری کشمیر کے ایک معروف وکیل تھے اور سیاست پر گہری نظر رکھنے کے تعلق سے وہ مختلف ٹی وی مباحثوں میں حصہ لے رہے تھے۔

ضلع اننت ناگ کے سرہامہ علاقے میں ہونے والے تصادم کی جانکاری دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس چھڑپ میں لشکر طیبہ سے وابستہ دو عسکریت پسند ہلاک کئے گئے ہیں جن کی شناخت ایک غیر مقامی کمانڈر ابو ریحان اور پلوامہ کے کاکہ پورہ کے عادل بھٹ کے بطور ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عادل بھٹ سرینگر کے مضافات نوگام میں 14اگست کو پولس پر ہونے والے حملہ میں ملوث تھا۔ اس حملے میں دو پولیس اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.