ETV Bharat / state

Action Against Shopkeeper: جعلی لیبل چسپاں کر کے جوس فروخت کرنے والے دوکاندار کے خلاف کارروائی - دوکان اور ڈسٹریبیوٹر کے خلاف قانونی کارروائی

ڈیلمونٹی کمپنی کا جعلی لیبل چسپاں کر کے جوس فروخت کرنے والے دوکاندار کے خلاف امور صارفین و عوامی تقسیم کاری محکمے کی انفورسمنٹ ونگ نے آج راج باغ سرینگر علاقے میں ایک دوکان اور ڈسٹریبیوٹر کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جو کہ نامی گرامی جوس کمپنی ڈیلمونٹی کے نام پر کوئی دوسرا جوس فروخت کررہے تھے ۔ Fake Delmonte label

Action  Against Shopkeeper
جعلی لیبل چسپاں کر کے جوس فروخت کرنے والے دوکاندار کے خلاف کارروائی
author img

By

Published : Jun 1, 2022, 10:14 PM IST

راج باغ سرینگر علاقے کی ایک دوکان میں تحقیقات میں پایا گیا کہ مذکورہ جوس کی از سر نو لیبلنگ عمل میں لاکر ڈیلمونٹی کی لیبل چسپاں کرکے بازار میں فروخت کیا جارہا ہے۔ دوکان کو سیل کر کے دوکاندار اور ڈسٹریبیوٹر کے خلاف قانون کے تحت کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔Action Against Shopkeeper متعلقہ محکمے کی انفورسمنٹ ونگ نے بدھ کے روز شہر سرینگر کے قرفلی محلہ، صفاکدل، صورہ، بثرھ پورہ، پادچھ، حضرت بل، جواہر نگر اور راجباغ علاقوں میں مارکیٹ چیکنگ عمل میں لائی جس میں کئی دکانداروں کو زیادہ قمتیں وصولنے، زائد المعیاد اشیاء فروخت کرنے اور رینکنگ وغیرہ کرنے کی پاداش میں کیس درج کر کے 19 ہزار روپے کا جرمانہ بھی وصول کیا گیا۔ ایسے میں راجباغ میں واقع ایک نجی اسکول سے متصل اس دکان پر بھی چھاپہ مارا جہاں پر ڈیلمونٹی کی نقلی لیبل لگا کر صارفین کو بیچا جارہا تھا انفورسمنٹ ونگ کے اہلکاروں نے دوکاندار اور جوس ڈسٹیبوٹر کے خلاف کیس درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔

جعلی لیبل چسپاں کر کے جوس فروخت کرنے والے دوکاندار کے خلاف کارروائی

مزید پڑھیں: Farooq Abdullah on Killing in Kashmir: فوج اور پولیس سے کشمیر میں پُرامن حالات پیدا نہیں ہونگے، فاروق عبداللہ

واضح رہے کہ امور صارفین و عوامی تقسیم کاری محکمے کی انفورسمنٹ ونگ نے مئی مہینے میں شہر سرینگر Srinagar میں مارکیٹ چیکنگ کے دوران قانون کے خلاف ورزی کرنے والے دوکانداروں سے تقریباَ ساڑھے 11 لاکھ کی رقم جرمانے کے طور وصول کی ۔کشمیر صوبے کے انفورسمنٹ ونگ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر مشتاق احمد وانی نے لوگوں سے اپیل کی ہے وہ آگے آکر محکمہ کو اپنا تعاؤن پیش کریں تاکہ گراں فروشی، زائد المیعاد اشیاء اور اصلی کےنام ہر نقلی اشیاء فروخت کرنے والوں پر قدغن لگا کر عوام کو دھوکہ دیہی سے بچایا جاسکے ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.