وادی کشمیر میں اتوار کے بعد دوپہر ایک مرتبہ پھر موسمی صورتحال میں اچانک تبدیلی آتے ہوئے بارشوں کے ساتھ ساتھ تیز آندھی کی وجہ سے درجہ حرارت میں کمی درج ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے چوبیس گھنٹوں کے دورن وادی کشمیر میں مزید بارش ہونے کے امکانات ہیں جبکہ 25 مئی تک موسم خراب رہنے کا امکان ہے۔
رواں ماہ میں محکمہ موسمیات کے مطابق گرمی کی شدت کے ساتھ ساتھ دوپہر کے بعد بارش اور تیز ہواؤں کا سلسلہ چلا جو ایک غیر معمولی تبدیلی ہے۔ موسمی صورتحال میں تبدیلی کے بیچ وادی کے شمال و جنوب میں کئی مقامات پر ژالہ باری کی وجہ سے میوہ باغات کو بھی نقصان پہنچا جبکہ سبزیوں کی کیاری، سرسوں اور دوسری فصلیں بھی اس کی زد میں آئی۔
مزید پڑھیں:
- Temperate Recess in Srinagar: وادیٔ کشمیر میں زیادہ درجۂ حرارت درج کیا گیا
- Kashmir Weather: کشمیر میں موسمی صورتحال مسلسل دگرگوں، مزید بارش کا امکان
محکمہ موسمیات کے مطابق سیاحتی مقام گلمرگ میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کم سے کم درجہ حرارت 2.6 ڈگری سینٹی گریڈ اور پہلگام میں کم سے کم درجۂ حرارت 4.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجۂ حرارت 8.9 ڈگری سینٹی گریڈ، قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجۂ حرارت 7.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔