تفصیلات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے 641 نئے مثبت معاملات سامنے آئے ہیں اور اس طرح سے کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 38،864 ہوگئی ہے۔
حکام نے بتایا کہ آج پائے گئے کیسز میں 274 کا تعلق خطہ جموں سے ہے اور 367 کا تعلق وادی کشمیر سے ہے۔
ضلع وار تفصیلات فراہم کرتے ہوئے حکام نے بتایا کہ ضلع سرینگر میں 131 مثبت معاملات سامنے آئے ہیں۔ پلوامہ میں 110، بڈگام میں 56، بارہمولہ میں 180، اننت ناگ میں 30، بانڈی پورہ میں 27، کپواڑہ میں 18، کولگام میں 11، شوپیاں میں 2، گاندربل میں 54، جموں میں 167، راجوری میں 14، کٹھوعہ میں 19، ادھمپور میں 8، سانبہ میں 14، ڈوڈہ میں 8، پونچھ میں 14۔ ریاسی میں 16 اور کشتواڑ میں 4 پازیٹیو کیسز پائے گئے ہیں۔
حکام کے مطابق 595 کورونا مریض صحتیاب ہو گئے ہیں اور انہیں مختلف ہسپتالوں سے رخصت کیا گیا ہے۔صحتیاب مریضوں میں سے 92 جموں سے ہیں جبکہ 503 کشمیر سے ہیں۔