ETV Bharat / state

بشارت بخاری، خورشید عالم اور منصور حسین پیپلز کانفرنس میں شامل

پی ڈی پی کے دو اور نیشنل کانفرنس کے ایک سابق رکن اسمبلی نے آج سجاد لون کی قیادت میں پیپلز کانفرنس میں شمولیت اختیار کی۔ ان رہنماؤں میں خورشید عالم، منصور حسین اور بشارت بخاری شامل ہیں۔

سابق پی ڈی پی و نیشنل کانفرنس ممبران پیپلز کانفرنس میں شامل

author img

By

Published : Mar 29, 2021, 5:01 PM IST

Updated : Mar 29, 2021, 5:31 PM IST

سینئر رہنما خورشید عالم، منصور حسین اور بشارت بخاری کی پیپلز کانفرنس میں شمولیت کے موقع پر چرچ لین سونوار میں واقع سجاد لون کی سرکاری رہائش گاہ پر ایک کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ اس دوران سجاد لون نے کہا کہ 'ان سیاسی رہنماؤں کا پیپلز کانفرنس میں شمولیت اختیار کرنا ایک خوش آئند بات ہے اور آنے والی دہائیوں میں پی سی ایک منظم جماعت بن کر ابھرے گی۔

سابق پی ڈی پی و نیشنل کانفرنس ممبران پیپلز کانفرنس میں شامل

بشارت بخاری کے نیشنل کانفرنس کو چھوڑنے پر نیشنل کانفرنس کے نائب صدر و سابق وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ نے ایک ٹویٹ میں افسوس کا اظہار کرتا ہوئے کہا تھا کہ 'کاش ایسا نہ ہوتا'۔

واضح رہے کہ بشارت بخاری اس سے قبل محبوبہ مفتی کی پارٹی پیپلز ڈیموکریٹک میں تھے اور وہ بی جے پی اور پی ڈی پی کی مخلوط سرکار میں وزیر رہ چُکے ہیں۔ بی جے پی اور پی ڈی پی کی اتحادی حکومت ٹوٹنے کے بعد سنہ 2018 میں بشارت بخاری نے پی ڈی پی کو الوادع کہتے ہوئے نیشنل کانفرنس میں شامل ہوئے تھے۔

دفعہ 370 کی بحالی کے متعلق سجاد لون نے کہا کہ' اسے واپس بحال کرنے کا اختیار پارلیمنٹ یا سپریم کورٹ کو ہی ہے۔'

Last Updated : Mar 29, 2021, 5:31 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.