ETV Bharat / state

جموں و کشمیر میں عوامی خدمات کے لئے 2 جی انٹرنیٹ کافی: مرکزی حکومت - Gangapuram Kishan Reddy defends 2g ban

اگست میں حکومت نے "پابندی میں نرمی" کے ایک حصے کے طور پر گاندربل اور ادھم پور اضلاع میں تیز رفتار موبائل ڈیٹا سروس کو آزمائشی بنیادوں پر دوبارہ شروع کیا۔ لیکن 9 ستمبر کو مرکز نے دونوں اضلاع کے علاوہ دیگر اضلاع میں تیز رفتار موبائل انٹرنیٹ کی سہولت دینے سے انکار کردیا۔

فائل فوٹو
فائل فوٹو
author img

By

Published : Sep 21, 2020, 12:48 PM IST

مرکز نے لوک سبھا میں جموں و کشمیر میں عائد مواصلات اور انٹرنیٹ پر پابندی کا دفاع کیا ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ 2 جی انٹرنیٹ سروس ڈیجیٹل تعلیم لینے اور کورونا وائرس وبائی مرض کے دوران اہم عوامی خدمات فراہم کرنے کے لئے کافی ہے۔

حکومت نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ اب کسی بھی ویب سائٹ تک رسائی پر پابندی نہیں ہے۔

وزیر برائے امور داخلہ جے کشن ریڈی نے ایک تحریری جواب میں لوک سبھا کو مطلع کیا کہ 'انٹرنیٹ خدمات پہلے ہی فکسڈ لائن پر کشمیر میں دستیاب ہیں اور وہ بھی بغیر کسی رفتار کی پابندی کے، اور 2 جی موبائل ڈیٹا خدمات بھی کام کر رہی ہیں۔ مارچ کے بعد سے ہی سوشل میڈیا سائٹز تک رسائی پر پابندیاں بھی ختم کردی گئیں۔'

گذشتہ برس جموں و کشمیر میں مرکز کی جانب سے آئین کے آرٹیکل 370 کی منسوخی اور ریاست کو دو مرکزی علاقوں میں تقسیم کرنے کے گھنٹوں قبل جموں و کشمیر میں انٹرنیٹ خدمات منقطع کردی گئیں تھی۔ موبائل فون پر کم رفتار یا 2 جی انٹرنیٹ سروس 25 جنوری کو بحال کردی گئی تھی، حالانکہ 4 جی نیٹ ورک پر مکمل پابندی جاری ہے۔

حکومت نے بار بار کہا ہے کہ خطے کو بہتر طور پر ملک کے ساتھ ضم کرنے، زیادہ سے زیادہ معاشی ترقی کو فروغ دینے اور 'ملک دشمن عناصر' اور پاکستان کے خطرات کو روکنے کے لئے اس طرح کے حفاظتی اقدامات ضروری ہیں۔

اگست میں حکومت نے "پابندی میں نرمی" کے ایک حصے کے طور پر گاندربل اور ادھم پور اضلاع میں تیز رفتار موبائل ڈیٹا سروس کو آزمائشی بنیادوں پر دوبارہ شروع کیا۔ لیکن 9 ستمبر کو مرکز نے دونوں اضلاع کے باہر تیز رفتار موبائل انٹرنیٹ بڑھانے سے انکار کردیا۔

وزیر نے مزید کہا: 'ای-لرننگ ایپس اور ایجوکیشن اور حکومت کی ای لرننگ ویب سائٹ، ای بک اور دیگر مطالعاتی مواد کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے 2 جی انٹرنیٹ کافی ہے۔'

جواب میں کہا گیا ہے کہ انٹرنیٹ کی کم رفتار انتظامیہ کے راستے میں کسی بھی رکاوٹ کا باعث نہیں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.