ETV Bharat / state

Cancer Cases In Kashmir بچوں میں سرطان کے 270 نئے معاملات درج، مجموعی تعداد تقربیاً چار ہزار - SKIMS Oncology Unit

عالمی ادارہ صحت کی جانب سے جاری کردہ تازہ سروے کے مطابق بھارت میں گزشتہ برس 75 ہزار بچے الگ الگ قسم کے کینسر سے متاثر پائے گئے ہیں، جن میں اکثر بچے خون کے کینسر سے متاثر تھے۔ بچوں میں سرطان جیسی مہلک بیماری غریب اور متوسط طبقے کے بچوں میں دیکھی جارہی ہے اور اس میں اکثر بچوں میں یہ بیماری مورثی ہوتی ہے ۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Feb 16, 2023, 5:59 PM IST

Updated : Feb 16, 2023, 7:48 PM IST

بچوں میں سرطان کے 270 نئے معاملات درج، مجموعی تعداد تقربیاً چار ہزار

سرینگر: وادی کشمیر میں بچوں میں سرطان کے 270 نئے معاملات سامنے آئے ہیں۔ ایسے میں یہاں کینسر کیسز میں جوج رہے بچوں کی تعداد تقریباً 4 ہزار تک جا پہنچی ہے۔شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز صورہ کے شعبہ آنکولوجی کے مطابق سال 2022 میں وادی کشمیر میں سرطان میں مبتلا بچوں کے 270 معامالات درج کیے گیے ہیں اور اس طرح رجسٹر معامالات کی تعداد تقریباً 4 ہزار ہوگئی ہے۔ ماہرین کے مطابق بچوں میں سب سے زیادہ کینسر کے اقسام ایسے پائے جاتے، جو کہ موروثی ہوتے ہیں۔ جس میں 75 فیصد بچوں میں خون کا کینسر ہے اور ان میں سے سبھی بچے صحت یاب بھی پوتے ہیں۔ بچوں میں جو کینسر کے اقسام زیادہ پائے جاتے ہیں ان میں دماغ کا کینسر ،خون کا کینسر، اور ٹوس ٹیومر وغیرہ شامل ہیں۔

عالمی ادارہ صحت کی جانب سے جاری کردہ تازہ سروے کے مطابق بھارت میں گزشتہ برس 75 ہزار بچے الگ الگ قسم کے کینسر سے متاثر پائے گئے ہیں۔جن میں اکثر بچے خون کے کینسر سے متاثر تھے۔ دیگر ممالک کی طرح ملک میں بھی بچوں میں سرطان جیسی مہلک بیماری غریب اور متوسط طبقے کے گھرانوں سے تعلق رکھنے والے بچوں میں دکھی جارہی ہے اور اس میں اکثر بچوں میں یہ بیماری مورثی ہوتی ہے اور ان میں سے اکثر بچوں میں کینسر بیماری کے بارے پتہ بعد میں چلتا ہے۔

ماہرین کہتے ہیں کہ 5 سے 14 برس تک کے عمر کے کینسر سے جوج رہے تقریباً سبھی بچے بالکل صحتیاب ہوتے ہیں۔ادھر بچوں میں سرطان کے عالمی دن کے موقعے پر سکمز صورہ میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں ڈائریکڑ سکمز ڈاکٹر پرویز اے کول نے مہمان خصوصی کے طور شرکت کی جبکہ شعبہ آنکالوجی کے ماہر ڈاکٹر صاحبان اور ہسپتال کے سپرانٹنڈنٹ کے علاوہ دیگر ماہرین بھی تقریب میں موجود تھے۔ ادھر شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز صورہ کے شعبہ ریڈیو آنکولوجی نے گزشتہ برس 2022 کےاعداد و شمار پیش کیے، جن کے مطابق 1240 بڑے مریض ریڈنیٹ آنکولوجی میں او پی ڈی خدمات کے ذریعے علاج ومعالجہ کرا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: Cancer Cases Recorded in Kashmir امسال ریجنل کینسر انسٹی ٹیوٹ میں پانچ ہزار سے زائد کیسز کا اندراج

رپورٹ کے مطابق اسی سال کے دوران 2073 افراد کو ریڈیو تھرپی دی گئی ہے جبکہ 2073 مریضوں کو ایکسٹرنل بیم تھرپی کے ذریعے علاج کیا گیا۔ایکسٹرنل بیم تھرپی میں 1717 مریضوں کو ٹو ڈائمینشینل ریڈیو تھرپی (Two dimensional Radio therpy) ,32 کو تھری ڈائمینشینل ریڈیو تھرپی اس کے علاوہ شعبہ میں 113 مریضوں کو الیکٹرون تھرپی ،11 بیماروں کو برانچی تھرپی دی گئی ہے۔

Last Updated : Feb 16, 2023, 7:48 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.