ETV Bharat / state

Results For 10th & 12th دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانی نتائج کا اعلان جون میں ہوگا، جے کے بوس

author img

By

Published : May 25, 2023, 5:23 PM IST

یکساں تعلیمی کلینڈر کے تحت سال رواں میں پہلی مرتبہ جموں وکشمیر میں مارچ سیشن شروع کیا گیا جس کے تحت اول سے دسویں جماعت اور گیارہویں سے بارہویں جماعت کے امتحانات منعقد کیے گئے۔

10th-12th-exam-results-will-announced-in-june-jkbose
دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانی نتائج کا اعلان جون میں ہوگا، جے کے بوس

سرینگر: جموں و کشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن نے جمعرات کو کہا کہ کشمیر صوبے میں دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانی نتائج کا اعلان اگلے ماہ یعنی جون میں کیا جائے گا۔بورڈ حکام کے مطابق فی الوقت نتائج تیاری کے آخری مرحلے میں ہیں۔ ایسے میں یہ طے یہ کہ نتائج جون میں ظاہر کیے جائے گے۔
یکساں تعلیمی کلینڈر کے تحت سال رواں میں پہلی مرتبہ جموں وکشمیر میں مارچ سیشن شروع کیا گیا جس کے تحت اول سے دسویں جماعت اور گیارہویں سے بارہویں جماعت کے امتحانات منعقد کیے گئے۔

امتحانات کے نتائج کے اعلان کو لے کر آئے روز سوشل میڈیا پر افواہیں پھیلائی جارہی ہیں کہ فلاح تاریخ ، فلاح دن یا فلاح وقت پر بورڈ امتحانات کے نتائج کا اعلان کیا جارہا ہے,جس کے نیتجے میں نہ صرف والدین بلکہ طلبہ بھی تذبذب کا شکار ہوگئے ہیں۔ایسے میں بورڈ آف اسکول ایجوکیشن نے ان تمام افواہوں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ امتحانی نتائج آخری مراحل میں ہیں۔بورڈ حکام کے مطابق پہلے بارہویں جماعت کے امتحانی نتائج کا اعلان کیا جائے گا جس کے بعد دسویں جماعت کے تنائج کا اعلان کیا جائے گا ۔ اور ممکنہ طور پر اگلے ماہ جون کے پہلے ہفتے میں امتحانی نتائج منظر عام پر لائے جائیں گے۔

مزید پڑھیں: UPSC Results وسیم احمد نے یو پی ایس سی میں 7ویں رینک حاصل کی

ادھر اسٹیٹ کونسل آف ایجوکیشن ریسرچ اینڈ ٹریننگ یعنی ایس سی ای آر ٹی نے تعلیمی سیشن 2023-24 کے لیے ایک جامع سیلبس کم اکیڈمک کیلنڈر ڈائزین کیا ہے,جس میں بنیادی مرحلہ اور کلاس اول سے آٹھویں جماعت شامل ہیں۔یہ نصاب نئی این سی آر ٹی نئی دہلی کے جاری کردہ تازہ ترین رہنما خطوط اور ہدایت نامہ کے مطابق ہے اور تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے نیشنل ایجوکیش پالیسی کے ساتھ منسلک ہے۔،جس کا مقصد روٹ لرننگ سے قابلیت اور تجربے کی بنیاد پر سیکھنے کی طرف منتقل کرنا ہے۔
جموں و کشمیر ملک کی دیگر تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر اہتمام علاقوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے اس طرح کی جامع دستاویز بنانے والا پہلا مرکز کے زیر انتظام علاقہ بن گیا ہے۔اس نصاب کا مقصد جموں و کشمیر میں تعلیم کے معیار کو بڑھانا ہے اور توجہ کو روٹ لرننگ سے قابلیت پر مبنی اور تجرباتی سیکھنے کی طرف منتقل کرنا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.