شوپیان: جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع میں پولیس نے سیدھو شوپیاں علاقے میں ہوئے آئی ای ڈی معاملہ میں دو ملزمان کو گرفتار کرکے ان سے قابل اعتراض چیزیں برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ایس پی شوپیاں تنوشری نے بتایا کہ 2 جون کو ضلع شوپیان کے سیدھو علاقے میں ایک آئی ای ڈی دھماکہ کے دوران 15 گھروال کے تین فوجی اہلکار زخمی ہوگئے تھے جن میں بعد میں ایک فوجی اہلکار نے دم توڑ دیا۔ Two accused arrested in Shopian IED case
اس سلسلے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لشکر طیبہ سے وابستہ دو معاونین کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ایس پی شوپیاں نے بتایا کہ انہوں نے ایک عسکریت پسند سمیت دو کو گرفتار کرلیا ہے جو اس آئی ای ڈی معاملہ میں ملوث تھے۔
واضح رہے کہ جنوبی کشمیر کے پہاڑی ضلع شوپیاں میں جمعرات کی صبح ایک ٹاٹا موبائل گاڑی میں پراسرار دھماکہ ہوا، جس کے سبب تین فوجی اہلکار زخمی ہوگئے تھے، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ جن میں سے ایک فوجی کی دوران علاج موت ہوگئی تھی۔ وہیں فوج کے ایک بیان کے مطابق گاڑی کی بیٹری میں خرابی آنے کی وجہ سے دھماکہ ہوا، جس میں تین فوجی اہلکار معمولی طور پر زخمی ہوگئے تھے۔
ذرائع کے مطابق ایک پرائیویٹ ٹاٹا موبائل گاڑی جس میں 15 گھروال فوجی اہلکار سوار تھے، یہ گاڑی جب شوپیاں پہنچی تو اس میں زور دار دھماکہ ہوا، جس کی وجہ سے تین فوجی اہلکار زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو ابتدائی علاج کرکے سرینگر کے 92 بیس فوجی اسپتال منتقل کیا گیا ہے تاکہ ان کا بہتر علاج کیا جاسکے۔ جن میں سے ایک فوجی ہلاک ہوگیا۔ فوج کے ایک بیان کے مطابق جس گاڑی میں فوجی اہلکار سوار تھے، اس گاڑی کی بیٹری میں کچھ خرابی ہوئی جس کی وجہ سے دھماکہ ہوا اور تین فوجی اہلکار معمولی طور پر زخمی ہوئے۔