ETV Bharat / state

وادی میں برفباری اور بارش شروع، مغل روڈ بند - kashmir weather

محکمہ موسمیات نے اس سے قبل ہی جموں و کشمیر بالخصوص کشمیر میں 13 نومبر سے برفباری اور بارش کی پیش گوئی کی تھی۔

وادی میں برفباری اور بارش شروع، مغل روڈ بند

author img

By

Published : Nov 14, 2020, 11:45 AM IST

Updated : Nov 14, 2020, 2:22 PM IST

وادی میں جاری شدید سردی کی لہر کے بیچ ہفتے کی صبح بالائی علاقوں میں ہلکی برفباری جبکہ میدانی علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگیا جس کی وجہ سے سردی کی لہر میں مزید اضافہ ہوا۔

وادی میں ایک ہفتہ سے جاری سردی کی لہر میں اضافہ ہوا ہے۔ اس دوران ہفتے کی صبح گلمرگ، سونہ مرگ، پیر کی گلی، گریز اور اس کے مضافات میں ہلکی برفباری شروع ہوگئی۔

اسی طرح میدانی علاقوں میں بھی بارشوں کا سلسلہ شروع ہوا ہے۔

وادی میں برفباری اور بارش شروع، مغل روڈ بند

ادھر جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع کو صوبہ جموں کے پونچھ اور راجوری اضلاع سے جوڑنے والی متبادل شاہراہ مغل روڈ پر تازہ برفباری اور بارشوں کی وجہ سے روڈ کو ٹریفک کی آمد رفت کے لئے بند کردیا گیا ہے۔

واضح رہے محکمہ موسمیات نے اس سے قبل ہی جموں و کشمیر بالخصوص کشمیر میں 13 نومبر سے برفباری اور بارش کی پیش گوئی کی تھی۔

محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر سونم لوٹس نے بتایا تھا کہ 13 نومبر کو مغربی ہوائیں کشمیر میں داخل ہوں گی جس کی وجہ سے موسم میں تبدیلی ائی گی اور سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا۔

پیش گوئی کے عین مطابق آج کشمیر میں بارش و برفباری کا سلسلہ شروع ہوا۔

Last Updated : Nov 14, 2020, 2:22 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.