ETV Bharat / state

Non Local Labourer Died In Shopian شوپیاں میں غیر مقامی مزدور کرایہ کے کمرہ میں مردہ پایا گیا - کرایہ کے کمرہ میں مزدور کی لاش برآمد

شوپیاں کے بابا محلہ علاقے میں پیر کی شام ایک غیر مقامی مزدور کی لاش کرائے کے کمرہ میں پائی گئی۔ پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کیا اور تحقیقات شروع کی۔

Non Local Labourer Found Dead In Shopian
شوپیاں میں غیر مقامی مزدور کرایہ کے کمرہ میں مردہ پایا گیا
author img

By

Published : May 15, 2023, 10:57 PM IST

شوپیاں: شوپیاں کے بابا محلہ علاقے میں پیر کی شام ایک غیر مقامی مزدور کی لاش کرائے کے کمرے میں پائی گئی۔اگرچہ مزدور کو بے حوشی کی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔متوفی کی شناخت تجمل شیخ ولد افسر شیخ ساکن مغربی بنگال کے بطور ہوئی ہے۔

اس حوالے سے پولیس کے ایک اہلکار نے بتایا کہ ایک غیر مقامی مزدور جس کا نام تجمل شیخ ولد افسر شیخ ساکن مغربی بنگال تھا، بابا محلہ شوپیاں میں اپنے کرائے کے کمرے میں مردہ پایا گیا۔انہوں نے کہا کہ قانونی اور طبی لوازمات پورے کرنے کے لیے لاش کو ضلع ہسپتال شوپیاں منتقل کیا گیا ۔ابھی تک یہ واضح نہیں ہوا کہ مزدور کی موت کیسے واقعہ ہوئی۔اس سلسلے میں پولیس نے کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی۔

مزید پڑھیں: Youth Found Dead In Budgam چاڈورہ میں نوجوان کی لاش کو کمرے میں لٹکتے ہوئے پایا گیا

واضح رہے کہ آج وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے چاڈورہ علاقے میں پیر کے روز جواں سال نوجوان کی لاش کو کمرے میں لٹکتے ہوئے پایا گیا۔اطلاعات کے مطابق پیر کے روز چاڈورہ کے زلوا علاقے میں اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب نوجوان کی لاش کو کمرے میں لٹکتے ہوئے پایا گیا۔ چنانچہ اہل خانہ نے اس کو سب ضلع ہسپتال چاڈورہ منتقل کیا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ معلوم ہوا ہے کہ طبی اور قانونی لوازمات پورے کرنے کے بعد نعش وارثین کے حوالے کی گئی۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ موصول ہونے کے بعد ہی موت کی وجوہات کے بارے میں کچھ کہا جاسکتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.