جنوبی کشمیر: شوپیاں ضلع میں اینٹ کی دیوار گرنے سے ایک کمسن لڑکی کی موت ہوگئی ہے جبکہ اس کے والد اور دادا بھی زخمی ہو گئے۔ مقامی لوگوں کے مطابق ضلع شوپیاں کے مانیہل امام صاحب علاقے میں اس وقت صف ماتم بچھ گئی جب غلام نبی ملا اپنے صحن میں دیوار تعمیر کرا رہے تھے Death of a minor girl due to the collapse of the wall in Shopian۔
مزید پڑھیں:
مقامی لوگوں نے بتایا کہ دیوار زیر تعمیر تھی اور اچانک گر گئی جس کی زد میں ایک کمسن بچی (زینب، عمر چھ سال)، اس کے والد اور دادا آگئے۔ اس حادثے میں بچی کی موت ہوگئی جبکہ والد اور دادا زخمی ہوگئے۔ اس حوالہ سے پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کر دی ہے۔