ETV Bharat / state

شوپیان: مسلح تصادم میں دو عسکریت پسند ہلاک

author img

By

Published : Nov 10, 2020, 6:53 AM IST

Updated : Nov 10, 2020, 11:07 AM IST

ہلاک شدہ عسکریت پسندوں کی شناخت عمر احمد ساکنہ کٹپورہ شوپیان اور عرفان احمد ساکنہ کٹپورہ شوپیان ہوئی ہے۔ عرفان نے اگست 2020 میں عسکری صف میں شمولیت اختیار کی تھی۔

شوپیان میں مسلح تصادم شروع
شوپیان میں مسلح تصادم شروع

جموں و کشمیر کے جنوبی ضلع شوپیان کے کٹپورہ علاقہ میں سیکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین تصادم میں دو عسکریت پسند ہلاک ہو گئے ہے۔

ذرائع کے مطابق عسکریت پسندوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں دو عسکریت پسند ہلاک ہوئے ہیں۔ ہلاک شدہ عسکریت پسندوں کی شناخت عمر احمد ساکنہ کٹپورہ شوپیان اور عرفان احمد ساکنہ کٹپورہ شوپیان ہوئی ہے۔

شوپیان میں مسلح تصادم شروع

جنوبی ضلع شوپیان میں موبائل انٹرنیٹ خدمات بھی معطل کر دی گئی ہیں۔

اس سے قبل کشمیر زون پولیس نے اس سلسلہ میں ایک ٹویٹ کر کے تصادم کی تصدیق کی ہے۔

انہوں نے لکھا: 'شوپیان کے علاقے کٹپورہ میں انکاؤنٹر شروع ہوا ہے۔ پولیس اور سکیورٹی فورسز موقع پر موجود ہے۔'

ٹویٹ
ٹویٹ

ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز عسکریت پسندوں کو خودسپردگی کرنے کے لئے رضامند کر رہے ہیں تاہم ابھی تک اس سلسلہ میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق مختصر تلاشی مہم کے بعد علاقہ میں تصادم شروع ہوا۔

سیکیورٹی فورسز کو علاقہ میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہوئی تھی، جس کے بعد تلاشی کاروائی انجام دی گئی، جو بعد میں تصادم کی شکل اختیار کر گئی۔

سیکیورٹی فورسز نے علاقہ کو حصارے میں لیکر سبھی داخلی و خارجی راستوں کو بند کر دیا ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ 34 راشٹریہ رائفلز، سی آر پی ایف اور کشمیر پولیس نے پیر اور منگل کی درمیانی شب کو عسکریت پسندوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع ملنے پر علاقہ کو محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کیا۔
منگل کی صبح صادق 6 بجکر 25 منٹ پر جب فورسز اہلکار تلاشی کی غرض سے ایک مکان کی طرف بڑھنے لگے تو وہاں چھپے عسکریت پسندوں نے فورسز اہلکاروں پر فائرنگ کی جو انکاؤنٹر میں تبدیل ہو گیا۔

Last Updated : Nov 10, 2020, 11:07 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.