ETV Bharat / state

Demolition Drive in Shopian: کاہچرائی پر تعمیر کیے گئے ڈھانچے منہدم

تحصیلدار شوپیاں کا کہنا ہے کہ سرکاری اراضی پر ناجائز طور قبضہ کرنے اور غیر قانونی طور تعمیرات کرنے والے افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ Demolition Drive Against Encroachment in Shopian

کاہچرائی پر تعمیر کیے گئے ڈھانچے منہدم
کاہچرائی پر تعمیر کیے گئے ڈھانچے منہدم
author img

By

Published : Jun 25, 2022, 4:56 PM IST

شوپیاں: جنوبی کشمیر South Kashmir کے ضلع شوپیاں کے آرہامہ علاقے میں محکمہ مال اور میونسپل کونسل نے مشترکہ طور کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور تعمیر کیے گئے ڈھانچوں کو منہدم کر دیا۔ تحصیلدار شوپیاں کی قیادت میں انہدامی کارروائی کے دوران سرکاری اراضی، کاہچرائی پر تعمیر کی گئی متعدد دکانوں کو منہدم کرنے کے علاوہ غیر قانونی طور قبضہ میں لی گئی سرکاری اراضی کو بھی بازیاب کر لیا گیا۔ Demolition Drive in Shopian

کاہچرائی پر تعمیر کیے گئے ڈھانچے منہدم

تحصیلدار شوپیاں نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ڈی سی شوپیاں کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے انہدامی کارروائی انجام دی گئی۔ Drive Against Encroachment in Shopian انہوں نے کہا کہ مستقبل میں بھی اس طرح کی کارروائی جاری رکھی جائے گی۔ تحصیلدار نے مزید کہا کہ ’’کاہچرائی پر ناجائز طور قبضہ کرکے بعض خود غرض عناصر تعمیرات کر رہے ہیں، جسے کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔‘‘

انہدامی کارروائی میں محکمہ مال، پولیس اور میونسپل کونسل شوپیاں کے کئی اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔ میڈیا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے تحصیلدار شوپیاں نے مزید کہا کہ 'سرکاری اراضی پر ناجائز طور قبضہ کرنے اور غیر قانونی طور تعمیرات کرنے والے افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔'

مزید پڑھیں:

Action Against Illegal Encroachment: علیگڑھ میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف کارروائی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.