وادی کشمیر میں ائے روز کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے اور ہلاکتوں کی تعداد میں بھی مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔
منگل کے روز جنوبی ضلع شوپیان سے تعلق رکھنے والے ایک 65 سالہ شخص کی کورونا سے موت واقع ہوئی۔ جس سے ضلع میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 17 تک پہنچ گئی اور یوٹی جموں و کشمیر میں ہلاکتوں کی کل تعداد 191 تک پہنچ گئی۔
ہسپتال ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ شوپیان ضلع کا رہنے والا 65 سالہ شہری جسکا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا، جے وی سی اسپتال سرینگر میں 10 جولائی سے زیر علاج تھا۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق مزکورہ شخص دیگر امراض میں بھی مبتلا تھا جس میں نمونیا بھی شامل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جموں و کشمیر پولیس سربراہ کا کورونا ٹیسٹ منفی
اس سے قبل جموں سے تعلق رکھنے والا ایک ایگریکلچر افسر بھی کورونا کی وجہ سے دم توڑ بیٹھا۔ 47 سالہ شخص جموں کا رہائشی تھا اور جموں میڈیکل کالج میں زیر علاج تھا۔
واضح رہے جموں و کشمیر انتظامیہ کی جانب سے جاری کئے گئے تازہ اعداد و شمار کے مطابق خطہ میں کورونا متاثرین کی کل تعداد 10827 ہیں۔ جس میں 4545 ایکٹیو کیسز (سرگرم کیسز) ہے اور 6095 شفایاب ہو چکے ہیں۔ جبکہ 191 افراد کی موت ہو چکی ہے۔