ETV Bharat / state

Lithium Reserves Discovered معدنیات کے شعبے میں بھارت کی بڑی حصولیابی، درآمد پر انحصار ختم - ریاسی لیتھیم مقامی لوگ ردعمل

جموں و کشمیر میں لیتھیم کے ذخائر پائے گئے ہیں۔ اس وقت بھارت کو ان معدنیات کے لیے دوسرے ممالک سے درآمدات پر انحصار کرنا پڑتا ہے۔ سپلائی کو مکمل کرنے کے لیے حکومت چین، آسٹریلیا اور ارجنٹائن سے معدنی درآمدات پر منحصر تھا۔ Lithium Reserves Discovered in Jammu and kashmir

Lithium Reserves Discovered in Jammu and kashmir
معدنیات کے شعبے میں بھارت کی بڑی حصولیابی
author img

By

Published : Feb 11, 2023, 3:25 PM IST

ویڈیو

جموں: جموں و کشمیر کے ریاسی ضلع میں ملک میں پہلی بار لیتھیم کا بڑا ذخیرہ ملا ہے۔ یہ لیتھیم کے ذخائر کی پہلی سائٹ ہے، جس کی شناخت جیولوجیکل سروے آف انڈیا (جی ایس آئی) نے ضلع ریاسی میں کی ہے۔ اب تک الیکٹرک گاڑیوں اور موبائل فون جیسے آلات کی بیٹریوں میں استعمال ہونے والا لیتھیم دوسرے ممالک سے درآمد کیا جاتا ہے۔ اب ضلع ریاسی میں اس کے ذخائر کا فائدہ اٹھانے سے درآمدات پر ملک کا انحصار کم ہو جائے گا۔ بھارت اپنی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے چین آسٹریلیا اور ارجنٹائن سے لیتھیم درآمد کرتا ہے، جو الیکٹرک گاڑیوں اور موبائل فون جیسے آلات کی بیٹریوں میں استعمال ہوتا ہے۔ ضلع ریاسی میں لیتھیم کے ذخائر کے پائے جانے بعد اب سے درآمدات پر ملک کا انحصار کم ہو جائے گا۔ اب تک بھارت گھریلو ضروریات کو پورا کرنے کے لیے چین، آسٹریلیا اور ارجنٹائن سے معدنی درآمدات پر منحصر تھا، لیکن ملک کا انحصار کم ہوجا ئے گا۔

مائنز سکریٹری اور سی جی پی بی کے چیئرمین وویک بھردواج نے کہاکہ ملک میں پہلی بار جموں و کشمیر کے ریاسی میں لیتھیم کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا "چاہے وہ موبائل فونز ہوں یا سولر پینل، ہر جگہ اہم معدنیات کی ضرورت ہوتی ہے۔ ملک کے لیے خود کفیل بننے کے لیے اہم معدنیات کو تلاش کرنا بہت ضروری ہے۔" انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر سونے کی درآمد کم ہو جائے تو ہم خود کفیل ہو جائیں گے۔ 62ویں سنٹرل جیولوجیکل پروگرامنگ بورڈ (سی جی پی بی) کی میٹنگ کے دوران 51 معدنی بلاکس، بشمول لیتھیم اور گولڈ، ریاستی حکومتوں کو پیش کی گئی۔

کانکنی کی وزارت نے کہاکہ "ان 51 معدنی بلاکس میں سے 5 بلاک سونے سے متعلق ہیں۔ اس کے علاوہ پوٹاش، مولیبڈینم، بیس میٹلز سے وابستہ ہیں۔ یہ دھاتیں 11 ریاستوں کے مختلف اضلاع میں پائی گئی ہیں۔ ان ریاستوں میں ، جموں کشمیر (UT)، آندھرا پردیش، چھتیس گڑھ، گجرات، جھارکھنڈ، کرناٹک، مدھیہ پردیش، اڈیشہ، راجستھان، تمل ناڈو اور تلنگانہ شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.