ETV Bharat / state

Vaishno Dewi Shrine: ویشنو دیوی، لاکھوں شردھالوؤں کی آمد متوقع، انتظامات کو حتمی شکل - ویشنو دیوی شرائن

قریب 15 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر اسکائی واک سے نوراترا کے موقع پر ویشنو دیوی شرائن آنے والے شردھالوؤں کو کافی راحت ہوگی۔

ویشنو دیوی، لاکھوں شردھالوؤں کی آمد متوقع، انتظامات کو حتمی شکل

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 16, 2023, 5:26 PM IST

ویشنو دیوی، لاکھوں شردھالوؤں کی آمد متوقع، انتظامات کو حتمی شکل

ریاسی (جموں کشمیر) : ’’نوراتری کی وجہ سے تین لاکھ سے بھی زائد شردھالو ماتا ویشنو دیوی کے مندر پہنچ رہے ہیں۔ یاتریوں کی سہولیت اور حفاظت کے لیے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دی گئی ہے۔‘‘ ان باتوں کا اظہار سی ای او، ویشنو دیوی شرائن بورڈ، انشول گرگ نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کیا۔ انشول گرگ نے بتایا کہ ماتا ویشنو دیوی مندر کے احاطے اور عمارت کو دلہن کی طرح سجایا گیا ہے۔ ویشنو دیوی مندر کا درشن کرنے آئے یاتریوں کے لئے فقید المثال انتظامات کیے گئے ہیں۔ ڈرون کیمروں کے ذریعے سکیورٹی کی نگرانی کی جا رہی ہے اور جبکہ کٹرہ سے بھون تک اضافی حفاظتی دستے تعینات کیے گئے ہیں۔

ادھ،ر ماتا ویشنو دیوی آنے والے شردھالوؤں کو پہلے ایک نیا تحفہ مل چکا ہیں، ’’عقیدت مندوں کے لیے اسکائی واک تیار ہے جبکہ عمارت میں عقیدت مندوں کو لگژری سہولیات میسر ہوں گی۔‘‘ یاد رہے کہ صدر ہند دروپدی مرمو نے چند روز قبل ماتا ویشنو دیوی دورہ کیا تھا اور عمارت کے احاطے میں پاروتی بھون اور اسکائی واک (فلائی اوور) کا افتتاح کیا تھا۔

مزید پڑھیں: Protest Against Vaishno Devi Ropeway ویشنو دیوی روپ وے پروجیکٹ کے خلاف کٹرا میں احتجاج

تقریباً 15 کروڑ روپے کی لاگت کے اس پروجیکٹ کا مقصد یاترا کو ہموار کرنا اور پچھلے سال جنوری میں بھگدڑ جیسے واقعات کو روکنا ہے۔ اسکائی واک موجودہ ٹریک سے 20 فٹ کی بلندی پر 2.5 میٹر چوڑا پیدل چلنے والا فلائی اوور ہیں اور اس میں ویٹنگ ہال، بیت الخلاء اور ہنگامی راستے شامل ہے۔ بڑھتی ہوئی بھیڑ کو ایڈجسٹ کرنے کے لیے اسکائی واک کی لمبائی 300 میٹر ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.